• Sat, 24 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ کسی سیاسی پارٹی نے اتنی ناانصافیوں کاسامنا نہیں کیا ہے جتنا اعظم خان اوران کے خاندان نے کیا ہے‘‘

Updated: October 23, 2026, 11:56 AM IST | Agency | Rampur

سماجوادی کے صدر نے رام پور جیل میں سینئر لیڈر سے ملاقات کی۔

Akhilesh speaking to the media after meeting Azam Khan. Photo: INN
اعظم خان سے ملاقات کے بعد اکھلیش میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے رام پور جیل میں پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی نے اتنی نا انصافیوںکاسامنا نہیں کیا ہے جتنا اعظم خان اوران کے خاندان نے کیا ہے۔ان کے ساتھ یہ ناانصافیاں کرنے والے کون ہیں،ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔وہ برسوں جیل میں گزارچکے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کا پڑھائی لکھائی اور علم سے۳۶؍کا آنکڑا ہے۔ اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی اراکین بدعنوان عہدیداروں کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہیں اور حال ہی میں ووٹ چوری کے معاملات میں پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی۲۰۲۲ء سے یہ الزام لگا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت میں ہے، اب آہستہ آہستہ یہ واضح ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن براہ راست بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت میں ہے۔آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اتحاد کے بارے میں بات چیت کے بارے میں اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی اعظم خان کے ساتھ طویل بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اتحاد کے شراکت داروں کی ایک جامع فہرست پیش کر دی گئی ہے۔ وہ اس فہرست پر اعظم خان سے بات کرنے آئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:مظفر نگر تھپڑ معاملہ: مسلم طالب علم کیلئے یوپی حکومت سے ۳۸ء۱؍ لاکھ روپے منظور

اعظم خان کی صحت کے بارے میں اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، لیکن جیل کے وقت کے مسائل برقرار رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اعظم خان کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہ اکھلیش یادو نے انتخابات کے دوران اعظم خان کو یاد کیا، ایس پی سربراہ نے کہا’’ ہم رامپور پہلی بار نہیں آئے،بلکہ پہلے بھی آچکے ہیں۔ہمارا اور سماجوادی پارٹی کا اس جگہ سے جو تعلق ہے وہ صرف سیاسی نہیں، جذباتی بھی ہے۔‘‘رامپور میں اکھلیش یادو اور اعظم خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اتحاد کے شراکت داروں کی فہرست اور اعظم خان کی صحت سے متعلق بیان ملاقات کے اہم پہلو تھے۔ تاہم سیٹوں کی تقسیم، اتحاد کی حتمی حکمت عملی یا انتخابی فیصلوں کے حوالے سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK