Inquilab Logo Happiest Places to Work

نائب صدر کے انتخاب کا طریق کار کیا ہے؟

Updated: August 26, 2025, 4:32 PM IST | Agency | New Delhi

جگدیپ دھنکر کے استعفیٰ کے بعد اگلے نائب صدر کے انتخا ب کیلئےبحثیں جاری ہیں۔ نائب صدر کے انتخاب کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

Former Vice President Jagdeep Dhankhar. Photo: INN
پیش رو نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر۔ تصویر: آئی این این

جگدیپ دھنکر کے استعفیٰ کے بعد اگلے نائب صدر کے انتخا ب کیلئےبحثیں جاری ہیں۔ نائب صدر کے انتخاب کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ۲۱؍اگست ہے اور کاغذات کی جانچ پڑتال ۲۲؍اگست کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ۲۵؍ اگست ہے۔ 
 نائب صدر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟ مکمل عمل کیا ہے، اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
 ہندوستان کے نائب صدر کا انتخاب بلا واسطہ یعنی ڈائریکٹ نہیں ہوتا بلکہ بالواسطہ یعنی اِن ڈائریکٹ ہوتا ہے۔ یہ سارا عمل ایک الیکٹورل کالج کے ذریعے مکمل ہوتا ہے۔ انتخابی عمل کے بارے میں معلومات ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل۶۶؍میں دی گئی ہیں۔ 
  نائب صدر کے انتخاب میں شامل الیکٹورل کالج صرف پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) کے تمام اراکین پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کے تمام ممبران یعنی منتخب اور نامزد دونوں ممبران اس میں شامل ہوتے ہیں۔ ریاستی اسمبلیوں کے اراکین نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالتے جبکہ صدر کے انتخاب میں ان کا اہم حصہ ہوتا ہے۔ اس انتخاب کا عمل سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔ یہ ایک خفیہ رائے شماری ہے۔ اس میں ووٹر اپنی پسند کے مطابق امیدواروں کو ترجیحی ترتیب ایک دو تین میں ووٹ دیتے ہیں۔ الیکشن جیتنے کے لئے امیدوار کو مقررہ کوٹہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:نئی نسل مصنوعی ذہانت کی دلدادہ ہےمگر اس کے چیلنجوں کا کیا ہوگا؟وہ ہمیں سمجھنا پڑے گا!

نائب صدر کے انتخاب کے لئے تیار کردہ الیکٹورل کالج کی فہرست میں کل ۷۸۲؍اراکین ہیں۔ ان میں سے۵۴۲؍ ممبران لوک سبھا کے ہیں جبکہ ۲۴۰؍ راجیہ سبھا سے ہیں۔ ایسے میں نئے نائب صدر کے عہدے پر وہ امیدوارمنتخب کیا جائے گا جسے(کل جائز ووٹ /۲+ ایک کے فارمولے کے تحت)۳۹۲؍ اراکین کی حمایت حاصل ہو۔ اس حساب کو دیکھیں تو این ڈی اے کے پاس دونوں ایوانوں میں ۴۲۲؍ اراکین کی اکثریت ہے۔ 
نائب صدر کیلئے آئینی دفعات
 آرٹیکل۶۶؍کے مطابق یہ آرٹیکل نائب صدر کے انتخاب کے عمل، الیکٹورل کالج اور ووٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بتاتا ہے۔ آرٹیکل ۶۸؍ کے مطابق نئے نائب صدر کا انتخاب نائب صدر کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہونا چاہئے، اگر عہدہ خالی ہو جائے تو جلد از جلد انتخاب کرایا جاتا ہے۔ 
 آرٹیکل۷۱؍کے مطابق نائب صدر کے انتخاب سے متعلق تمام تنازعات صرف سپریم کورٹ کو ہی طے کرنے کا حق دیتا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔ 
نائب صدر بننے کی اہلیت
 ہندوستان کا شہری ہونا ضروری ہے۔ 
۳۵؍ سال کی عمر مکمل کر لی ہے۔ 
راجیہ سبھا کا رکن بننے کا اہل ہو۔ 
 منافع کے عہدے پر فائز نہ ہو۔ 
 نائب صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کے ۲۰؍ حمایتی اور۲۰؍تجویز کنندگان ہونے چاہئیں۔ 
 اگر انتخابات کے دوران درست ووٹوں ۶/۱ ؍ فیصد حاصل نہیں ہوتا ہے تو۱۵؍ ہزار کی رقم ضبط کی جاتی ہے جسے عام زبان میں سیکوریٹی ڈپازٹ کی ضبطی بھی کہا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK