Inquilab Logo

موٹر سواروں کیلئے مانسون کی ۵؍احتیاطی تدابیر

Updated: June 27, 2020, 10:38 AM IST | Sajan Chouhan

مانسون ملک کےکئی حصوں  میں دستک دے چکا ہے اور موٹرسواروں کو اب زیادہ محتاط ہوکر ڈرائیونگ کی ضرورت ہے ۔ چونکہ اس موسم میں سڑک حادثات میں  اضافہ ہوجاتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

مانسون ملک کےکئی حصوں  میں دستک دے چکا ہے اور موٹرسواروں کو اب زیادہ محتاط ہوکر ڈرائیونگ کی ضرورت ہے ۔ چونکہ اس موسم میں سڑک حادثات میں  اضافہ ہوجاتا ہے۔ لہٰذا ایسے میں کار چلانے والوں کیلئے ہم کچھ خاص  احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈال رہے ہیں ۔ ان کا خیال رکھا جائے تو موٹر سوار اپنی سلامتی کے ساتھ ساتھ اپنی کار کو بھی حادثہ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔ نیز اگر برسات کے موسم میں  ڈرائیونگ کرتے ہوئے موٹر سوار ان باتوں  کا خیال رکھیں توانہیں  کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں  کرنا پڑےگا۔ کہتے ہیں ناں  کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ، لہٰذا سی کے تناظر میں یہ ۵؍اہم احتیاطی تدابیر پیش کی جارہی ہیں ۔
ٹائر کی گرفت جانچ لیں 
 برسات کے موسم میں  ڈرائیونگ کے وقت سڑک پر گاڑی کا توازن برقرار رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ چونکہ بارش کے سبب سڑکیں گیلی ہوتی ہیں تو کار پھسلنے کا خطرہ کا بھی زیادہ رہتا ہے اور بریک بھی آسانی سے نہیں  لگتے ہیں ۔ ایسے میں اگر آپ کو گھر سے باہر جانا پڑرہا ہے ، بالخصوص موٹر کار سے لمبی دوری کی مسافت طے کرنی ہے تو سب سے پہلے اپنی گاڑی کے ٹائر چیک کرلیجئے ، یہ جانچ لیجئے کہ ٹائر کی گرفت صحیح ہے یا نہیں ۔ اگر ٹائر پرانے ہو چکے ہوں  تو انہیں  پہلی فرصت میں  تبدیل کروالیجئے۔
 بریک سسٹم کی جانچ
  کار کے بریک سسٹم کی جانچ کروالینا بہت ضروری ہے۔ برسات کے موسم میں سڑکوں  پر بریک دیگر موسم کے مقابلے میں ٹھیک ڈھنگ سے نہیں  لگتے ہیں ۔ اگر آپ کارکو بریک لگاکر روکتے ہیں  تو وہ تھوڑی سی آگے جاکر رکتی ہے۔ یعنی کہ برسات کے موسم میں  بریک عام موسم کے مقابلے زیادہ سخت ہونے چاہئے تاکہ کار کو جہاں  بریک لگاکر روکنا ہووہیں روکا جاسکے۔
 کار کی سروسنگ
 یوں  تو کار کی سروسنگ موقع بموقع کرواتے رہنا چاہئے، اس سے آپ کو ڈرائیونگ کے دوران پیش آنے والی دقتوں کا علم ہوتا رہتا ہے اور وہ ٹھیک کروالی جاتی ہے۔ برسات آغاز ہوچکا ہے لہٰذا ایسے میں اب اپنی کار کی سروس کروالیجئے تاکہ کہیں جاتے ہوئے یا گھر آتے ہوئے راستے میں آپ کو رکنا نہ پڑجائے۔ بارش کے موسم میں کاروں میں زیادہ خرابی آنے لگتی ہیں ۔
 ڈرائیونگ کے وقت  کار پر کنٹرول
 محفوظ ڈرائیونگ کا پہلا اصول تویہی ہے کہ آپ کار کو اتنی رفتار میں  چلائیں جس میں وہ آپ کے قابو میں  رہ سکتی ہے۔ بارش میں  تو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے اور تیزرفتاری سے گاڑی دوڑانے سے گریز کرنا چاہئے۔ بارش کے موسم میں راستے خراب ہوجاتے ہیں ۔ پانی بھرنے کی وجہ سے سڑکوں  پر گڑھے ابھر آتے ہیں اور ایسے میں گاڑی کو نقصان پہنچے کا اندیشہ رہتا ہے ۔
ضروری سامان کار میں  ہمیشہ رکھیں 
 برسات کے موسم میں  کار کے ساتھ ضروری اوزار اور دیگر ٹولز رکھنا بہت زیادہ ضروری ہے۔ کیونکہ بارش میں پانی کی وجہ سے کار بند پڑنے کا خدشہ رہتا ہے ۔ اگر آپ کے پاس اہم اوزار ہوں  گے تومیکانک کو ڈھونڈنے یا بلانے کی جھنجٹ سے بچ کر آپ انجن کی چھوٹی موٹی پریشانی کوخود ہی دور کرسکتے ہیں ۔ ٹائر جیگ بھی ڈِکی میں ضرور ہونا چاہئے۔ 
  بارش کے موسم میں سفر کے وقت کن باتوں  کا دھیان رکھنا چاہئے
 اس کے علاوہ ایسی کئی باتیں جن کا خیال رکھنا آپ کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ مثلاً یہ کہ اگر آپ کار سے لمبا سفرکرنے جارہے ہیں  تو یہ اطمینان کرلیں کہ کار کی ڈِکی میں  ایک اضافی ٹائر ہے یا نہیں ۔علاوہ ازیں اپنی کار میں  ٹوئنگ ہُوک بھی ضرور رکھیں ۔ سفر پر نکلنے سے قبل یہ بھی جانچ لیں کہ کار کی ہیڈلائٹس اور بیک لائٹس برابر کام کررہی ہیں یا نہیں اور وائپر بھی ٹھیک ڈھنگ سے کام کررہا ہے یا نہیں ۔ایک عدد ٹارچ یا ایمرجنسی لائٹ بھی اپنی کار کی ڈکی میں  ہمیشہ رکھیں ۔میڈیکل کِٹ بھی ہمیشہ ہی کار میں  ہونی چاہئے اور ہاں  ایک عدد چھتری بھی ساتھ رکھیں تاکہ بارش کے دوران گر آپ کو کار سے باہر نکلنا پڑے تو آپ بھیگنے سے محفوظ رہیں یا پھر موسلا بارش میں  کار بند پڑجائے تو آپ خود کو بھیگنے سے بچاتے ہوئےآسانی کے ساتھ انجن کی خبرگیری کرسکیں ۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK