Inquilab Logo

آپ کی کامیابی کی راہ میں  یہ عادتیں اورباتیں رکاوٹ بنتی ہیں 

Updated: June 22, 2022, 11:26 AM IST | F.Zafar | Mumbai

اگر آپ کی یہ خواہش ہے کہ زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب وآسودہ رہیںتو اپنے معمولات اور عادتوں میں خوشگوار تبدیلیاں لائیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

زندگی میں کامیابی کی خواہش ہر کسی کی ہوتی ہے اور یقیناً آپ کو بھی ہوگی مگر ایسا کس طرح ممکن ہے؟درحقیقت تقدیر کے ساتھ اس کی کنجی آپ کی چند عادات میں بھی چھپی ہوتی ہے جو بظاہر بے ضرر ہوتی ہیں، مگر آپ کو ناکامی کی جانب دھکیل رہی ہوتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ کامیابی کے حصول میں مددگار ثابت نہیں ہوتی۔تو اگر آپ زندگی میں کامیابی کے خواہشمند ہیں تو ان چند سادہ چیزوں یا عادتوں سے پیچھا چھڑا لیں۔
اپنے خیالات کو کشادہ کریں اور بڑے مقصد کو جگہ دیں، آگے بڑھنے کا عمل کئی بار تکلیف دہ ہوتا ہے مگر یہ کامیابی کے لئے  اہمیت رکھتا ہے۔
کمزوری کا اظہار دیکھنے اور سننے میں حقیقی اور ہمت بڑھاتا ہے، سچ اور جرأت ہمیشہ ہی قابل اطمینان نہیں ہوتے مگر یہ شخصیت کو مضبوط ضرور بناتے ہیں۔لہٰذا اپنی شخصیت میں بناوٹی پن نہ آنے دیں۔
قسمت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور اچھے مواقع کا آپ کی جانب آنا قسمت کے باعث ہوسکتا ہے مگر اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر آپ اس کا انتظار کرتے رہیں گے تو کسی بھی قسم کی کامیابی آپ کے قدم نہیں چوم سکے گی، تو خود کو آگے بڑھنے کے لیے ہمیشہ تیار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
 ہم درحقیقت اس وقت خود کو بیوقوف بنارہے ہوتے ہیں جب ہم سوچتے ہیں کہ درست وقت، درست مقام اور درست شخص کا انتظار کرکے ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں، مگر وہ موقع ہر وقت موجود ہوتا ہے جسے دریافت کرنا ہوتا ہے کیونکہ وہ آپ کو دریافت نہیں کرتا۔
چاہے آپ اکیلے ہی کوئی کام کربھی سکتے ہو تو بھی آپ کو تنہا کام کرنے کی صورت میں کامیابی کے لئے  دوگنا زیادہ کام کرنا پڑے گا جبکہ تفریح کا عنصر بھی زندگی سے غائب ہوجائے گا۔
ایسے وعدے جو پورے نہ کرسکیں نہیں کرنے چاہئے ۔  اگر وعدہ کریں تو اسے پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ دیگر افراد آپ پر اعتماد کرسکیں۔
ہر شخص کی زندگی میں کمزور پہلو ہوتے ہیں، ان پر محنت کرکے قابو پانے کی کوشش کرنے کے ساتھ اپنے مضبوط پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔اپنی کمزوریوں سے چمٹے نہ رہیں۔ 
اپنی ہر ناکامی  کے لئے دیگر افراد پر الزام تراشی کی عادت  بزدلی کی نشانی ہے اور اس کی قیمت آپ کو اپنے احترام اور وقار کی صورت میں چکانا پڑتی ہے۔
 ماضی میں گم رہنے کی عادت زندگی میں آگے بڑھنے ہی نہیں دیتی، آپ کو تو بس حال میں زندہ رہنا چاہئے جہاں سے مستقبل کا آغاز ہوتا ہے۔
آپ زندگی میں ناکامی کو اس وقت یقینی بنالیتے ہیں جب آپ ہر ایک کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، خود کو مطمئن کرنے اور کسی ایسے شخص کو جو آپ کے لئے  بہت اہم ہو، مطمئن کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے اور بس!
دوسروں کے تئیں کینہ یا حسد  وقت کے زیاں سے زیادہ کچھ نہیں جبکہ یہ عادت خوشی اور قناعت کی بھی دشمن ہے۔
زندگی میں تبدیلی وقت کے ساتھ ساتھ آتی ہے، چاہے آپ کی اجازت سے ہو یا نہ ہو، اس کا سامنا کرنا ہی بہترین راستہ ہے اور ہمیشہ اسےخود کیلئے بہترین بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
خود سے یہ نہ کہیں کہ ’’میں نہیں کرسکتا/نہیںکرسکتی‘‘کبھی بھی ہار تسلیم نہیں کرنی چاہیے وہ بھی اسلئے کیونکہ حالات آپ کو سخت محسوس ہوتے ہیں اور کبھی بھی خود سے منفی انداز میں گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔
چھوٹی سوچ رکھنے والے افراد چغلیاں کرنے کے شوقین ہوتے ہیں، اس کے برعکس اپنے خیالات پر بات کریں اور جب بھی لوگوں کے بارے میں بات کریں تو ہمدردانہ اور ان کی معاونت کا خیال کرتے ہوئے کریں۔
ناکامی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہمت ہار کر ایسے گریں کہ دوبارہ اٹھ ہی نہ سکیں۔جان لیجئے کہ  ناکامی کے بعد ہی کامیابی کا راستہ کھلتا ہے۔
 اگر آپ گزرے وقت کے بارے میں شکایات کرتے ہوئے وقت گزارتے ہیں تو آپ اپنے آنے والے کل کو کبھی بہتر بنانے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔
منفی سوچ رکھنے والوں کی صحبت سے گریز کریں۔ اگر ایسے افراد آپ کے ارگرد ہوں تو وہ آپ کو بھی نیچے لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اگر آپ کے دوست ایسے ہیں تو اب وقت ہے کہ خود کو ان سے اوپر یا آگے لے جائیں۔
موازنہ درحقیقت آپ کی زندگی میں موجود خوشی کے خاتمے کا ایک اور بڑا ذریعہ ہے، کبھی اس بات کی فکر نہ کریں کہ دیگر افراد کیا کام کررہے ہیں۔دیگر افراد سے موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔ 
یہ سوچنا کہ آپ فرق نہیں لاسکتےبالکل نقصاندہ ہے ۔ ہم میں سے ہر ایک زندگی میں فرق لاسکتا ہے اور اکھٹے مل کر ہم بہت کچھ بدل سکتے ہیں۔
 متذکرہ مشوروں اور نسخوں پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان مشوروں پر عمل کرتے ہوئے آپ کامیاب و کامران بھی  بن سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK