Inquilab Logo

گوگل میٹ میں ایک نئے کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا

Updated: September 21, 2020, 9:14 AM IST | Agency

گوگل نے اپنی ویڈیو کالنگ سروس ’گوگل میٹ‘ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے ۔ لہٰذا جو صاحبان ویڈیو کانفرنسنگ کالز کیلئے گوگل میٹ استعمال کرتے ہیں وہ اب اپنے پیچھے کے منظر کو دھندلا کرسکتے ہیں

Google Meet - PIC : INN
گوگل میٹ ۔ تصویر : آئی این این

گوگل نے اپنی ویڈیو کالنگ  سروس ’گوگل میٹ‘ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے ۔ لہٰذا جو صاحبان ویڈیو کانفرنسنگ کالز کیلئے گوگل میٹ استعمال کرتے ہیں  وہ اب  اپنے پیچھے کے منظر کو دھندلا کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں گوگل نے ایک نئے بلاگ میں اعلان کیا  ہے کہ گوگل میٹ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو بہترین طریقے سے آپ کو پس منظر سے الگ کردے گا۔ اس فیچر کے ذریعے پس منظر دھندلا ہوجائے گا مگر صارف کال میں شامل دیگر افراد کو صاف طور پر نظر آئے گا۔ یہ نیا فیچر گوگل کی جانب سے کانفرنس کالز کے دوران انتشار کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ٹرن آف ہوتا ہے مگر اسے بہت آسانی سے ان ایبل کیا جاسکتا ہے جس کیلئے  تھری ڈاٹ مین یو پر کلک کریں اور وہاں بلرڈ بیک گراؤنڈ آئیکون پر کلک کردیں۔ یہ کام کانفرنس کال کے دوران یا پہلے کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ بیک گراؤنڈ کوو دھندلا کرنے سے شاید ڈیوائس سست ہوجائے تو دیگر ایپس کو صحیح طریقے سے چلانے کے لیے ٹرن آف رکھنا بہتر ہے۔ یہ فیچر کچھ صارفین کو دستیاب ہے جبکہ دیگر صارفین اسے کچھ ہفتے میں استعمال کرسکیں گے۔خیال رہے کہ رواں سال مئی میں گوگل کی جانب سے پریمیئم ویڈیو کانفرنسنگ سروس گوگل میٹ کو صارفین کے لیے مفت کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK