• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈسکی لونڈر رنگ کا رائل کیپ سیٹ شادی کی تقریب کیلئے’ڈریمی لُک‘

Updated: November 19, 2026, 4:45 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

عام طور پر شادی کی تقریب کیلئے شوخ رنگ اور روایتی طرز کے لباس کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اگر آپ ’پرنسیس لُک‘ کی تلاش میں ہیں تو ڈسکی لونڈر رنگ کا یہ کیپ سیٹ کا انتخاب آپ کو محفل کی جان بنا سکتا ہے۔ یہ واقعی آپ کے لئے ’ڈریمی لُک‘ ثابت ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

عام طور پر شادی کی تقریب کیلئے شوخ رنگ اور روایتی طرز کے لباس کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اگر آپ ’پرنسیس لُک‘ کی تلاش میں ہیں تو ڈسکی لونڈر رنگ کا یہ کیپ سیٹ کا انتخاب آپ کو محفل کی جان بنا سکتا ہے۔ یہ واقعی آپ کے لئے ’ڈریمی لُک‘ ثابت ہوگا۔

لباس: قمیص، پلازو اور کیپ یا جیکٹ تینوں Solid Dusty Lavender رنگ کے ہیں۔ قمیص اور گھیر والا پلازو کا فیبرک سافٹ کریپ ہے جس کی وجہ سے اس کا Fall بہت اچھا معلوم ہو رہا ہے اور میٹ فنیش ہونے کی وجہ سے شائن بھی کر رہا ہے۔ اس لباس کی شان Sheer Lavender Net کیپ ہے جس سے ’پرنسیس‘ والی Vibe آرہی ہے۔ غبارے والی آستینیں کیپ کی خوبصورتی بڑھا رہی ہیں۔ کیپ پر نازک گولڈن سیکوئن، موتیوں اور دھاگوں کا کام کیا گیا ہے، ساتھ ہی گولڈن بوٹیاں اور ستارے ٹانکے گئے ہیں۔ بارڈر پر موتیوں کا اضافہ کرکے کیپ میں چار چاند لگ گئے ہیں۔ قمیص اور پلازو، دونوں پلین ہیں اس لئے کیپ پر کیا گیا کام اُبھر کر نظر آرہا ہے۔ پلازو اور کیپ کے گھیر کی وجہ سے یہ گاؤن جیسا تاثر پیش کر رہا ہے۔ اس سے چلتے وقت اچھا Flair آئے گا۔

جیولری: ڈسکی لونڈر کیپ سیٹ کے ساتھ کانوں میں چاند بالیاں پہنی گئی ہیں۔ کیپ کو مجموعی توجہ حاصل ہو اس لئے باقی جیولری کو نظرانداز کیا گیا ہے حالانکہ انگلیوں میں نازک سلور رنگز پہنی گئی ہیں جو Simple کے ساتھ ساتھ Elegant بھی لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اِن غذاؤں کے ذریعہ فیٹی لیور کے مسئلہ میں کمی لائی جاسکتی ہیں

ہیئر اسٹائل: سائیڈ پارٹیڈ سافٹ ویویز ہیئر اسٹائل اپنایا گیا ہے۔ جنہیں سامنے سے دونوں طرف پن کیا گیا ہے۔ یہ ہیئر اسٹائل ’پرنسیس‘ لُک کے مطابق پرفیکٹ ہے۔

میک اَپ: سافٹ گلیم میک اَپ کیا گیا ہے جس میں چہرے کی تازگی پر توجہ دی گئی ہے۔ سافٹ براؤن اسموکی آئی میک اَپ کیا گیا ہے۔ بلش کی مدد سے رخساروں کو ابھارا گیا ہے اور پیچ نیوڈ لپ اسٹک سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔ لباس کی طرح میک اَپ میں بھی ہلکا شائنی تاثر دیا گیا ہے جو اچھا لگ رہا ہے۔

سینڈلز: اِس لُک کے ساتھ گولڈن پوائنٹڈ ہیل سینڈلز اچھی لگیں گی، اس سے پلازو اور کیپ کا گھیر ابھر کر آئے گا۔

ہمارا مشورہ: یہ لُک نکاح یا ولیمہ کی تقریب کے لئے پرفیکٹ ہے۔ اس لباس کے ساتھ بہت زیادہ تجربہ نہ کریں۔ اس آؤٹ فٹ میں بہت زیادہ محنت کئے بغیر آپ شہزادی والا انداز حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ گولڈن کلچ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

بالوں کو سائیڈ میں Tuck کرنے کے بجائے آپ آدھے بالوں کو پیچھے کی جانب Bow کی مدد سے سمیٹ سکتی ہیں۔ اس سے شہزادی والی Vibe آئے گی۔ اس لباس کے ساتھ شیفون کا پلین ڈسکی لونڈر دوپٹہ لیں۔ چونکہ کیپ پر بہت زیادہ کام کیا گیا ہے اس لئے شیفون کا پلین دوپٹہ بہت اچھا لگے گا۔ ڈسکی لونڈر کے علاوہ، پیسٹل پنک اور سیج گرین رنگوں میں بھی اس لُک کو ری کریئٹ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK