Inquilab Logo

سنگا پور کا نوجوان جو امتحانات کے نوٹس کے ذریعہ کمائی کررہا ہے

Updated: October 15, 2020, 1:20 PM IST | Agency

سنگاپور مینجمنٹ یونیورسٹی کے ایک طالب علم کے نوٹس اتنےمقبول ہوئے کہ اب اس کی بدولت وہ خاصی کمائی کرنے لگا ہے

Exam Notes
امتحانات کے نوٹس

سنگاپور مینجمنٹ یونیورسٹی کے ایک طالب علم کے نوٹس اتنےمقبول ہوئے کہ اب اس کی بدولت وہ خاصی کمائی کرنے لگا ہے ۔ ہم بات کررہے ہیں ۲۴؍ سالہ یوجین چیوزم کی جو بزنس مینجمنٹ کورس کے طالب علم ہیں۔’بی بی سی ‘ کی رپورٹ کے مطابق  یوجین نے حال ہی میں سنگاپور میں دو امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور ریئل سٹیٹ ایجنٹ بن گئے ہیں۔ اسکے بعد انہوں نے اپنے امتحانات کے نوٹس آن لائن فروخت کرنے کیلئے پیش کئے اور ان کے مطابق یہ نوٹس ’مائنڈ میپس‘ یعنی ’ذہنی نقشے‘ ہیں۔ وہ پہلے شخص نہیں ہیں جنہوں نے اس طرح اپنی کامیابی سے پیسہ کمانے کی کوشش کی ہو یا پیسہ کمانے میں کامیاب بھی رہے ہوں، لیکن ان کے نوٹس کی غیر متوقع طور پر بہت زیادہ مانگ ہے۔ یوجین نے اب تک تقریباً ۱۵۰۰؍ مائنڈ میپس ’دماغی نقشے‘ فروخت کئے ہیں۔ کبھی کبھی ایک ہفتہ میں انہوں نے اپنے نوٹس سے ایک ہزار امریکی ڈالر بھی کمائے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس تعلیمی مواد کو اب ایک کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے۔معلوم ہوکہ  سنگاپور میں ریئل سٹیٹ بزنس میں ایجنٹ بننے کیلئے کم ازکم ۶۰؍ گھنٹے کا کورس کرنا ہوتا ہے اور پھر دو حصوں پر مشتمل امتحان پاس کرنا ہوتا ہے۔ اس امتحان کو ’آر ای ایس‘ کا امتحان کہا جاتا ہے۔ ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق چیؤ نے بتایا کہ’ ’یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ سنگاپور میں قواعد پر بہت زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔ میں نے یہ محسوس کیا کہ یہاں تعلیم کے فوری اور تیز طریقہ کار کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔ ‘‘ خیال رہے کہ ان کا استعمال چیؤ نے اپنے امتحانات کے دوران کیا تھا۔مائنڈ میپس دراصل تصورات (کانسپٹس)  اور نظریات کی تصویری عکاسی ہیں۔ اس سے تصورات کو آسانی سے سمجھنے اور ان کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں مدد ملتی ہے۔ مائنڈ میپس میں قانونی اور مارکیٹنگ کے تصورات کے علاوہ ریاضی کے فارمولے اور دیگرنصابی باتیں شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK