Inquilab Logo

جے ایم ایف سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی ناندیڑ کی ایڈوکیٹ صائمہ نکہت شیخ

Updated: February 02, 2023, 1:22 PM IST | Shaikh Akhlaque Ahmed | MUMBAI

’’والد کی لاء شعبہ سے وابستگی اور جج کے عہدہ کوملنے والے عزت و احترام نے مجھے جے ایم ایف سی امتحان کی راہ دکھائی ‘‘

Saima ShAikh Abdul Sattar; Photo: INN
صائمہ شیخ عبدالستار; تصویر:آئی این این

 ناندیڑ کی صائمہ نکہت شیخ عبدالستار نےیوپی ایس سی کے جے ایم ایف سی امتحان میں اپنے والدین و شہر کا نام روشن کیا ہے۔ ایڈوکیٹ صائمہ نے   یوسفیہ اردو ہائی اسکول سے دسویں جماعت کا امتحان ۸۵ء۴۰؍ فیصد کے ساتھ کامیاب کیا ہے بعد ازیں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج ناندیڑ سے میڈیکل الیکٹرانک میں۷۵؍ فیصد کے ساتھ ڈپلوما کامیاب کیا اسکے بعد ۸۳ء۶۲؍ فیصد کے ساتھ الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونی کیشن میں انجینئرنگ کی ڈگری ماتوشری پرتشٹھان اسکول آف انجینئرنگ سے مکمل کی۔
 انقلاب کیلئے جانے والی گفتگو کی شروعات میں صائمہ نے بتایا کہ ’’ انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد والدین بڑے شہروں کی دوڑ بھاگ کی زندگی میں مجھے جھونکنے سے کترا رہے تھے میرے والد شیخ عبدالستار ناندیڑ سیشن کورٹ میں بطور بہلیف  خدمات انجام دے رہے تھے اور انکی خواہش تھی کہ میری تعلیمی کارکردگی  بہت اچھی رہی اسلئے  وکالت کے شعبہ سے منسلک ہوجاؤں۔  اسلئے میں نے  ان کی خواہش کا احترام کیااور نارائن راؤ چوہان لاء کالج میں داخلہ لیا جہاں سے۹۵ء۶۷؍ فیصد کے ساتھ  ایل ایل بی امتحان کامیاب ہوئی ۔ فی الوقت ایل ایل ایم  فائنل ائیر کی طالبہ ہوں۔‘‘  صائمہ نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ’’ والد صاحب کی  لاء شعبہ سے وابستگی ، مجسٹریٹ کے عہدے کو سماج کے ذریعے ملنے والی عزت و احترام  نے مجھے جے ایم ایف سی   امتحان کی راہ دکھائی۔ میں نے ایم پی ایس سی   کے ذریعے پہلی کوشش میں جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کا امتحان کامیاب کیا ہے۔ میری تعلیم دسویں جماعت تک اردو میڈیم سے ہوئی ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے۔ ہم چار بہنیں ہیں  میری بڑی بہن کا نام نصرت جہاں ہے انہوں نے ڈی ایڈ ، بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی ہے اور  الرضوان ہائی  سکول میں ٹیچر ہیں میری دوسری بہن نشاط فاطمہ ہے جو صرف دسویں تک تعلیم حاصل کر سکی۔ میری تیسری بہن بشری خانم ہے فرسٹ ایئر ایل ایل بی کی طالبہ ہے اورمیرے چھوٹے بھائی شیخ کامران جو یوسف اردو ہائی اسکول سے نویں جماعت کے طالب علم ہے۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے ایسے محبت کرنے والے والدین عطا کئے جنہوں نے ہماری پرورش پر خصوصی توجہ دیں۔ میں نے بچپن سے بڑے خواب دیکھے اور اس کی تعبیر حاصل کرنے کے لئے کڑی محنت کی۔ ‘‘ انقلاب سے خصوصی گفتگو میں صائمہ کے والد عبدالستار صاحب نے صائمہ کی پڑھائی کے تئیں دلچسپی اور محنت کی ستائش کی اور والدین کو پیغام دیا کہ وہ بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK