ایسے نوجوان جو ٹیکنالوجی کی دنیا میں کچھ بڑا کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ان کیلئے گوگل ایک شاندار موقع لے کر آیا ہے۔
ایسے نوجوان جو ٹیکنالوجی کی دنیا میں کچھ بڑا کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ان کیلئے گوگل ایک شاندار موقع لے کر آیا ہے۔ گوگل نے اپنے ’’اسٹوڈنٹ ریسرچر انٹرن شپ اور اپرنٹس پروگرام۲۰۲۶ء‘‘ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
ایسے امیدوار جو کسی تسلیم شدہ ادارے سے اس وقت بیچلر، ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رہے ہوں۔ امیدوار کا تعلیمی شعبہ کمپیوٹر سائنس، لسانیات، شماریات، اپلائیڈ میتھمیٹکس، آپریشنز ریسرچ، اکنامکس یا نیچرل سائنسز ہونا چاہیے۔ ان کے مساوی عملی تجربہ رکھنے والے طلبہ بھی اہل ہیں۔
درکار تکنیکی صلاحیتیں
امیدوار کو کمپیوٹر سائنس کے کم از کم ایک شعبے میں تجربہ ہونا چاہیے، جیسے: مشین لرننگ ، ڈیپ لرننگ، کمپیوٹر وژن، نیچرل لینگویج انڈر اسٹینڈنگ ، ڈیٹا سائنس یا سافٹ ویئر انجینئرنگ۔
گوگل کن امیدواروں کو ترجیح دے گا
گوگل اُن پروفائلز کو ترجیح دے گا جن کے پاس: nانٹرن شپ، فل ٹائم رول یا لیب ورک کے ذریعے ریسرچ کا سابقہ تجربہ ہو۔ n معروف کانفرنسز یا جرنلز میں ریسرچ پیپر شائع کرنے کا تجربہ ہو۔ nسی ، سی پلس پلس ، جاوا، ایم اے ٹی ایل اے بی گو یاپئتھن جیسی پروگرامنگ زبانوں پر مضبوط گرفت
انٹرن شپ کے دوران کیا کرنا ہوگا؟
منتخب طلبہ گوگل ریسرچ، گوگل ڈیپ مائنڈ اور گوگل کلاؤڈ جیسی بڑی ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔ ایک اسٹوڈنٹ ریسرچرکے طور پر آپ کی بنیادی ذمہ داری جدید ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کرنا اور عالمی سطح کے مسائل کے حل کے لیے تحقیق کرنا ہوگی۔ یہ ایک ’Paid Internship‘ ہے، جس کی مدت اور مقام پروجیکٹ اور ٹیم کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔
درخواست کیسے کریں؟
یہ آن لائن طریقے سے اور گوگل کریئرز ویب سائٹ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ یہاں ’اسٹوڈنٹ ریسرچر۲۰۲۶ء‘ سرچ کریں۔ اپنا تازہ ترین ریزیومے (سی وی) پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں۔ ایجوکیشن سیکشن میں اپنی موجودہ ٹرانسکرپٹ (مارک شیٹ) انگریزی میں اپ لوڈ کریں۔’ڈگری اسٹیٹس‘ کے تحت’ناؤ اٹینڈنگ‘کا آپشن منتخب کریں۔درخواست دینے کی آخری تاریخ۲۶؍ فروری۲۰۲۶ء ہے۔ تاہم، گوگل درخواستوں کا جائزہ رولنگ بیسس پر لیتا ہے، اسلئے امیدوار نشستیں پُر ہونے سے پہلے جلد از جلد درخواست دیں۔ گوگل میں انٹرن شپ نہ صرف آپ کے ریزیومے کو مضبوط بناتا ہے بلکہ آپ کو دنیا کے بہترین پروفیشنلز کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔