Inquilab Logo

ایپل نے اپنی نئی اسمارٹ واچ ’ایپل واچ ۷‘ متعارف کرائی

Updated: September 16, 2021, 2:24 PM IST | Agency

ایپل نے اپنی نئی اسمارٹ واچ ’ایپل واچ ۷‘ سیریز کی دو نئی اسمارٹ گھڑیاں متعارف کرائی ہیں۔ آئی فون۱۳؍ سیریز اور آئی پیڈز کے ساتھ ایپل کے ورچوئل ایونٹ میں نئی اسمارٹ واچ سیریز کو بھی متعارف کرایا گیا۔

Apple Watch 7.Picture:INN
اسمارٹ واچ ’ایپل واچ ۷‘۔ تصویر: آئی این این

 ایپل نے اپنی نئی اسمارٹ واچ ’ایپل واچ ۷‘ سیریز کی دو نئی اسمارٹ گھڑیاں متعارف کرائی ہیں۔ آئی فون۱۳؍ سیریز اور آئی پیڈز کے ساتھ ایپل کے ورچوئل ایونٹ میں نئی اسمارٹ واچ سیریز کو بھی متعارف کرایا گیا۔ ایپل واچ کا بنیادی ڈیزائن۲۰۱۵ء سے تبدیل نہیں ہوا تھا مگر ایپل واچ سیریز۷؍ کیلئے  ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ایپل سیریز۷؍ کے۲؍ورژن متعارف کرائے گئے ہیں جن میں۴۱؍ ایم ایم اور۴۵؍ ایم ایم کے بڑے کیسز دیئے گئے ہیں جن میں زیادہ بڑی اور پائیدار اسکرینیں موجود ہیں۔ بڑے ڈسپلے میں نئے واچ فیسز جیسے کاؤنٹر، موڈیولر ڈو اور ورلڈ ٹائمر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پہلی ایپل واچ ہے جس کی ڈسٹ ریزیزٹنس ریٹنگ آئی پی۶؍ ایکس ہے۔ اسی طرح اسکرین پر خراشوں کی روک تھام کے لئے بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ واٹر ریزیزٹنس بھی ہے جس کو۵۰؍ میٹر گہرے پانی میں بھی تیراکی کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسمارٹ واچ کے اندر نیا واچ او ایس۸؍ آپریٹنگ سسٹم مووجد ہے جو ۱۳؍  فیصد زیادہ تیز چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح فل سوائپ بیسڈ کی بورڈ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے اور مختلف ورک آؤٹ موڈ بھی دیئے گئے ہیں۔ یہ اسمارٹ واچ نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔ ایپل سیریز واچ آئندہ ہفتوں میں دستیاب ہوگی جس کی قیمت۳۹۹؍ ڈالرز سے شروع ہوگی۔

apple Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK