۹؍ جون ۲۰۲۵ء کو ایپل نے اپنے تمام آلات کیلئے نئے سوفٹ ویئرز کے ناموں کا اعلان کیا، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ نئے سوفٹ ویئر میں کیا کچھ نیا اور منفرد ہے۔
EPAPER
Updated: June 10, 2025, 7:45 PM IST
۹؍ جون ۲۰۲۵ء کو ایپل نے اپنے تمام آلات کیلئے نئے سوفٹ ویئرز کے ناموں کا اعلان کیا، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ نئے سوفٹ ویئر میں کیا کچھ نیا اور منفرد ہے۔
۹؍ جون، بروز پیر دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل انکارپوریٹڈ نے اپنی سالانہ ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس کے کلیدی خطاب میں کئی سوفٹ ویئر اپ ڈیٹس کا ذکر کیا۔ آئی فون اب مصنوعی ذہانت سے مزید لیس ہوگا۔ ایپل نے اس تقریب میں سوفٹ ویئرز ہی پر زیادہ توجہ دی کسی پروڈکٹ لانچ کے متعلق نہیں بتایا گیا۔
(۱) ایپل نے کہا کہ اس کے سوفٹ ویئر کا نیا ورژن ’’آئی او ایس ۲۶‘‘ اب تکمیل کے مراحل میں ہے جسے موسم خزاں کے اوائل میں صارفین کیلئے مفت ریلیز کیا جائے گا۔
(۲) ترجمہ کیلئے ایپل نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ فی الوقت رئیل ٹائم ٹرانسلیشن کی سہولت درجنوں اسمارٹ فونز پر دستیاب ہے مگر ایپل آئی او ایس ۲۶؍ رئیل ٹائم ٹرانسلیشن کے ساتھ اس زبان کو مقامی لب و لہجے میں پڑھ کر سنا سکے گا، نیز اس کا کیپشن بھی اسکرین پر نظر آئے گا۔
(۳) ایپل نے ویژن پرو اے آر ڈیوائس کو مزید طاقتور بنانے کا اعلان کیا۔ اس کیلئے ایپل نے سونی کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ گیمرز کو گیم کھیلنے کا دلچسپ اور منفرد تجربہ ملے۔
(۴) ایپل نے آپریٹنگ سسٹم کو سال کے نام کے لحاظ سے تبدیل کردیا ہے۔ اب یہ آئی او ایس ۲۶؍ کہلائے گا، اور اگلے سال کا سوفٹ ویئر ۲۷۔ اس میں کئے فیچر شامل کئے گئے ہیں جن میں لیکویڈ گلاس ری ڈیزائن قابل ذکر ہے۔ صارفین فولڈر کے رنگ بھی تبدیل کرسکیں گے اور ایموجیز بھی شامل کرسکیں گے۔
(۵) شارٹ کٹس کا استعمال کرتے ہوئے میک صارفین اپنے کمپیوٹر پر شارٹ کٹس اور دیگر ایکشنز چلانے یا اپنے آئی فون سے ایپس لانچ کرنے کیلئے ایپل انٹیلی جنس اور اسپاٹ لائٹ میں بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔
Howdy! Today, it`s a recap of Apple`s WWDC 2025, why Warner Bros. Discovery is splitting up, and what`s behind the exploding sleep economy? pic.twitter.com/x6zGYhd60S
— Morning Brew Daily (@mbdailyshow) June 10, 2025
(۶) ایپل نے ایک مشین لرننگ فیچر شامل کیا ہے جو ایپل میوزک کے گانے میں آواز کو کم کر سکتا ہے۔ یہ فیچر کیریوکی کیلئے اہم ثابت ہوگا۔ صارفین آئی فون کو بطور مائیکروفون استعمال کرتے ہوئے انہیں اپنی آواز سے بھی بدل سکتے ہیں۔
(۷) ایپل نے اے آئی کو مزید طاقتور بنایا ہے۔ یہ آئی فون کی اسکرین پر نظر آنے والی شے کی شناخت کرسکتا ہے۔ اسے کمپنی نے بصری انٹیلی جنس قرار دیا ہے۔ یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی سے کنکٹ ہوگا۔
(۸) ایپل ایپ کے اندر ٹیکسٹ میں تاریخیں اور اوقات علاحدہ کرکے اسے صارف کے کیلنڈر میں خود بخود شامل کر سکتا ہے۔
(۹) امیج پلے گراؤنڈ ایپ کو مستحکم کرنے کیلئے اوپن اے آئی کی مدد لی گئی ہے۔ تاہم، صارف کی اجازت کے بغیر اوپن اے آئی کے ساتھ اس کی کوئی بھی تفصیل شیئر نہیں کی جائے گی۔
(۱۰) ایپل نے گیمز کے نام سے ایک نئے ایپ کا اعلان کیا۔ یہ ایپ گیم والے تمام ایپس کو ایک ہی ایپ میں جمع کردے گا۔ اس میں کچھ سماجی خصوصیات بھی ہیں، جن میں آپ کے دوست کیا کھیل رہے ہیں اس کی فہرستیں، کسی دوست کو گیم میں چیلنج کرنے کے لیے پیغام بھیجنے کی صلاحیت، اور اعلی اسکور والے لیڈر بورڈز شامل ہیں۔
(۱۱) ایپل میوزک میں نئی خصوصیات شامل ہیں، بشمول بول کا ترجمہ تاکہ زبان کی رکاوٹوں کے باوجود دنیا بھر کے صارفین کو گانے میں مدد ملے۔
(۱۲) اپیل نے آئی او ایس ۲۶، میک او ایس ۲۶، واچ او ایس ۲۶؍ اور آئی پیڈ او ایس ۲۶؍ کا اعلان کیا۔ تمام سوفٹ ویئرز کو اے آئی سے لیس کیاگیا ہے تاکہ صارف منفرد تجربہ حاصل کرسکے۔ ایپل نے میک او ایس کا نام میک او ایس تا اوہے کردیا ہے۔
ستمبر میں لانچ ہونے والے تمام آئی فون ۱۷؍ آئی او ایس ۲۶؍ سے لیس ہوں گے جبکہ اس سے پہلے کے آلات میں آئی او ایس ۲۶؍ ایک ہفتے بعد اوور دی ایئر بھیجا جائے گا۔ دنیا بھر سے ۲؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار سے زیادہ لوگ ایپل کے یوٹیوب پر اس کے ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس کے لائیو اسٹریم میں شامل ہونے کے منتظر تھے۔ تقریب ختم ہونے تک اس سے ۶؍ لاکھ صارفین جڑ چکے تھے۔