Updated: July 09, 2025, 7:24 PM IST
| Mumbai
دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اگلے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) صبیح خان ہوں گے جو ۱۹۹۵ء سے کمپنی سے وابستہ ہیں۔ اس ماہ کے آخر میں کمپنی کے موجودہ سی او او جیف ولیمز کے عہدے سے دستبردار ہوجانے کے بعد صبیح خان ان کی جگہ لیں گے۔
صبیح خان۔ تصویر: آئی این این
دنیا کی مشہور کمپنی ایپل میں ایک بڑی لیڈر شپ میں ہندوستانی نژاد بزنس ایگزیکٹیو صبیح خان کو نیا چیف آپریٹنگ آفیسر منتخب کیا گیا ہے۔ ایپل کے ذریعے جولائی (امریکی وقت کے مطابق)میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیک جائنٹ کے موجودہ کے سی او او جیف ولیمز، ۶۲ ، اس ماہ کے آخر میں اپنے عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ بالآخر جس کے بعد اس عہدے پر تبدیلی کی جائے گی جس کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔ ولیمز اب بھی ٹم کک کو رپورٹ کر رہے ہیں۔ بعد ازیں وہ ورلڈ کلاس ڈیزائن ٹیم اور ایپل واچ اور کمپنی کے طبی اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ کمپنی کے ۲۷؍ سالہ لیڈربالآخر اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعدکمپنی کی ڈیزائن ٹیم کک کی نگرانی میں چلی جائے گی۔
صبیح خان کو ایپل کا نیا سی او او بنایا جاسکتا ہے
ہندوستانی نژاد صبیح خان کی پیدائش ۱۹۶۶ء کومرادآباد، اترپردیش میں ہوئی تھی۔ فی الحال وہ کمپنی کے آپریشنش لیڈر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صبیح خان کافی عرصے سے ایپل سے وابستہ ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق وہ گزشتہ ۳۰؍ برسوں سے کمپنی سے جڑےہیں۔ ٹم کک نے ایپل کی سپلائی چین کے مرکزی آرکیٹیکٹس میں سے ایک ہیں۔ایپل کے سی او او ٹم کُک نے پریس ریلیز میں کہا کہ ’’ایپل کی سپلائی چین کی نگرانی کرتے ہوئےانہوں نے مینوفیکچرنگ کو ایڈوانسڈ کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کا راستہ ہموارکرنے میں مدد فراہم کی ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے یہ یقین دہانی کروانے میں بھی مدد فراہم کی ہے کہ ایپل عالمی چیلنجز کا سامناکر سکے۔ انہوںنے ماحولیاتی استحکام کی ہماری جدوجہد کو بھی ایڈوانس کیا ہے اور ایپل کا ۶۰؍ فیصد سے زائد کاربن فوڈ پرنٹس ختم کرنے میں بھی تعاون کیا ہے۔ علاوہ ازیں صبیح دل سے کام کرتے ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ وہ ایک بہترین چیف آپریٹنگ آفیسر ثابت ہوں گے۔‘‘
صبیح خان ۲۰۱۹ءمیں ایپل میں شامل ہوئے تھے اور اب کمپنی کے سینئر وائس پریسیڈینٹ ہیں۔ ۱۹۹۵ء میںوہ ایپل کے پروکریمنٹ گروپ کا حصہ بن گئے تھے۔ گزشتہ ۶؍ برسوں سے وہ ایپل کی سپلائی چین اور پروڈکٹ فلفلمنٹ فنکشنز کی قیادت کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کمپنی کے سپلائرپروگرام کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہے جو دنیا بھر میں ملازمین کو پروڈکشن فیسیلیٹیز کی تعلیم دیتے ہیں اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ تاہم، ان سے اس عہدے پرفائز جیف ولیمز بھی یہ چاہتے تھے کہ ان کے جانے کے بعد قیادت درست ہاتھوں میں ہو۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’مجھے ۲۷؍ برسوں تک صبیح کے ساتھ کام کرنے کا شرف حاصل ہوا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اس زمین پرسب سے زیادہ باصلاحیت آپریشن ایگزیکٹیو ہیں۔‘‘