Inquilab Logo

ایپل نے’ورچوئل ٹائم فلائز‘ تقریب میں آئی پیڈاوراسمارٹ گھڑی لانچ کی

Updated: September 17, 2020, 8:22 AM IST | Agency

ایپل نے ’ورچوئل ٹائم فلائز‘ نامی تقریب میں اپنی نئی اسمارٹ گھڑی، آئی پیڈ لانچ کیا ہے۔ امسال ایپل نے کوئی نیا آئی فون متعارف نہیں  کرایا ہے ۔

Ipad - PIC : INN
آئی پیڈ ۔ تصویر : آئی این این

ایپل نے ’ورچوئل ٹائم فلائز‘ نامی تقریب میں اپنی نئی اسمارٹ گھڑی، آئی پیڈ لانچ کیا ہے۔   امسال ایپل نے کوئی نیا آئی فون متعارف نہیں  کرایا ہے ۔ ’ورچوئل ٹائم فلائز ایونٹ‘ میں اپیل کی جانب سے نئی اسمارٹ واچز، آئی پیڈ اور ٹی وی اور ویڈیو گیمز کے ڈیجیٹل سبسکرائپشنزپر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان میں ایپل واچ۶؍ میں کووڈ۱۹؍ سے لڑنے کیلئے  ہاتھوں کی صفائی کے ٹریکر، خون میں آکسیجن کی سطح کی مانیٹرنگ کرنے کا فیچر جو سطح بہت کم ہونے پر صارف کو آگاہ کرے گا۔ موشن سینسرز کے ذریعے نیند کی ٹریکنگ جیسے فیچرز دیئے گئے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ایپل واچ۶؍ سیریز میں بلڈ آکسیجن کی سطح کی جانچ ۱۵؍ سیکنڈ میں ہوگی۔اس اسمارٹ واچ میں نیا ایس۶؍ پروسیسر ہے۔ سیریز سکس میں واچ او ایس۷؍ کو شامل کیا گیا ہے۔یہ اسمارٹ واچ۱۵؍ ستمبر سے۳۹۹؍ڈالرز میں فروخت کیلئے  دستیاب ہوگی۔ سیرز سکس کے ساتھ ایپل کی جانب سے ایک کم قیمت ایپل واچ ایس ای بھی متعارف کرائی گئی ہے جس کی قیمت۲۷۹؍ ڈالرزسے شروع ہوگی جبکہ سیلولر ماڈل۳۲۹؍ ڈالرز رکھی گئی ہے ۔ اس گھڑی میں بیشتر فیچرز سیریز۶؍ والے ہی ہیں بشمول بلٹ ان ایکسیلرومیٹر، گایئرواسکوپ اور آل ویز آن آلٹی میٹر کے ساتھ ساتھ سلیپ ٹریکنگ اور ہاتھوں کی صفائی کا ٹریکر قابل ذکر ہیں۔ ایپل نے نیا آئی پیڈ ایئر  متعارف کرایا ہے جو دیکھنے میں آئی پیڈ پرو سے ملتا جلتا ہے۔ گزشتہ سال کے ایپل آئی پیڈ ایئر میں بیل کافی نمایاں تھے جبکہ ٹچ آئی ڈی کیلئے  ایک بٹن تھا مگر اس بار اسکرین کے ارگرد بیزل بہت کم ہے۔ اس آئی پیڈ میں پہلے سے بڑا۱۰ء۹؍ انچ کا لیکوئیڈ ریٹینا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ایپل نے ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سنسر کو پاور بٹن میں اوپر منتقل کردیا  ہے۔ ٹیبلٹ میں پہلے سے طاقتور ایپل اے۱۴؍ بائیونک پروسیسر دیا گیا ہے۔اس نئے ٹیبلٹ میں بھی یو ایس بی ٹائپ سی کا اضافہ کیا گیا ہے جو۲۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ وائی فائی ۶؍ کے ساتھ۵؍ جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفرز سپورٹ بھی موجود ہے۔ بیک پر۱۲؍میگا پکسل کیمرا جبکہ فرنٹ پر۷؍ میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔ اس ٹیبلیٹ کی قیمت۵۹۹؍ ڈالرز  رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایپل نے ایک انٹری لیول آئی پیڈ بھی متعارف کرایا جس کی قیمت۳۲۹؍ ڈالرز رکھی گئی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK