Inquilab Logo

ایپل اگلے سال ۵؍آئی فون لانچ کرے گی

Updated: December 19, 2019, 10:15 PM IST | Agency

آئندہ سال کے لئے ایپل نے کمر کس لی ہے اور اطلاعات کے مطابق کمپنی ۲۰۲۰ء میں ایک ساتھ پانچ آئی فون لانچ کرنے والی ہے

(آئی فون (تصویر: آئی این این
(آئی فون (تصویر: آئی این این

 آئندہ سال کے لئے  ایپل نے کمر کس لی ہے اور اطلاعات کے مطابق کمپنی ۲۰۲۰ء میں ایک ساتھ پانچ آئی فون لانچ کرنے والی ہے۔ اس حوالے سے ’جے پی مورگن‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں متذکرہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کی جانب سے۲۰۲۰ء کی دوسری ششماہی میں پانچ نئے آئی فون ۱۲؍ متعارف کرائے جائیں گے جن میں سے ایک۲ء۵ انچ، دوسرا۶ء۷؍ انچ جبکہ باقی دو۱ء۶؍ انچ ڈسپلے کے ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق بڑے آئی فون میں سینسر شفٹ ٹیکنالوجی دیئے جانے کا امکان ہے جو بہتر معیار کی حرکت کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز لینے میں مدد دے گی۔ ایپل کے حوالے سے درست پیشگوئیاں کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو نے بھی کچھ اسی قسم کی بات کی تھی، مگر انہوں نے پہلی ششماہی کے دوران آئی فون ایس ای۲؍ کو پیش کئے  جانے کا دعویٰ بھی کیا ہے، تو اس طرح۲۰۲۰ء میں پہلی بار۵؍ نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ آئی فون۱۲؍ کے تمام ماڈل میں سے ایک یا۲؍ میں پہلی بار یہ کمپنی فائیو جی سپورٹ بھی دے گی جبکہ بیک پر ۳؍ کیمروں کے سیٹ اپ میں ورلڈ فیسنگ تھری ڈی سنسگ کیمرا بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔اسٹینڈرڈ آئی فون۱۲؍ ماڈلز میں ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا اور فائیو کی جگہ فورجی سپورٹ برقرار رکھی جائے گی۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں نئی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل کی جانب سے کوالکوم کے الٹراسونک فنگرپرنٹ اسکینر کو اگلے سال کم از کم ایک نئے آئی فون میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ الٹرا سونک فنگرپرنٹ اسکینر سام سنگ کے گلیکسی ایس۱۰؍ اور نوٹ۱۰؍ میں استعمال ہوئے ہیں اور اس طرح فنگرپرنٹ سنسر کو اسکرین کے اندر نصب کیا گیا۔ مگر ایپل کے حوالے سے یہ اس لیے حیران کن پیشرفت ہے کیونکہ اس نے فنگرپرنٹ سنسر کو اپنے فونز سے نکال دیا تھا اور اب ایک بار پھر ٹچ آئی ڈی فیچر کو واپس لانے پر غور کررہی ہے۔

apple iphone Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK