• Sat, 20 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’آئی فون فولڈ‘‘ کا ڈسپلے اور کیمرہ سیٹ اَپ کیسا ہوگا؟

Updated: December 20, 2025, 11:28 AM IST | Agency | Washington

اس حوالے سے نئی اور دلچسپ تفصیلات سامنے آئیں، یہ الگ بات کہ فون اگلے سال تک لانچ ہونے کا امکان ہے۔

This is what a foldable iPhone device could look like. Picture: INN
آئی فون کا فولڈایبل ڈیوائس ایسا نظر آسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این
ایپل کے نئے موبائل آئی فون فولڈ کا ڈسپلے اور کیمرہ سیٹ اپ کیسا ہوگا، اس حوالے سے نئی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں۔  اگلے سال توقع ہے کہ ایپل بھی فولڈ ایبل اسمارٹ فون ڈیوائس بنانے کی دوڑ میں داخل ہو جائے گا جسے آئی فون فولڈ کا نام دیا جارہا ہے، تاہم اس کے حتمی پروڈکٹ کے نام کی ابھی تک کوئی آفیشل تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ 
ایپل کے نئے فولڈایبل ڈیوائس کے بارے میں نئی تفصیلات اب معروف ویب سائٹ ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کی ویب پر ایک پوسٹ کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔  رپورٹ کے مطابق آئی فون فولڈ میں بائیو میٹرک تصدیق کیلئے سائیڈ مائونٹیڈفنگر پرنٹ سینسر کا استعمال کیاجائے گا۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایپل ڈیوائس میں فیس آئی ڈی شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی اَنڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینر پر انحصار کیاجائے گا۔  
ایپل کا یہ  نیا موبائل بک اسٹائل کے فولڈ ایبل ڈیزائن کی طرح ہوگا ۔یہ ڈیزائن فی الحال مارکیٹ میں سب سے زیادہ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں۔  مرکزی فولڈنگ ڈسپلے کی پیمائش۷ء۵۸؍انچ بتائی جارہی ہے اور مبینہ طور پر اس میں انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرا بھی موجود ہوگا۔ بیرونی کور اسکرین کی پیمائش۵ء۲۵؍ انچ بتائی جارہی ہے اور اس میں سامنے والے کیمرے کے لیے ہول پنچ کٹ آؤٹ بھی شامل ہوگا۔ آئی فون فولڈ میں ڈوئل کیمرہ سسٹم کی خصوصیت کی توقع ہے۔بتایا جارہا ہے کہ سینسر میں کم از کم ایک۴۸؍ میگا پکسل ریزولوشن کیمرہ پیش کیا جائے گا، تاہم دوسرے کیمرے کے بارے میں مزید تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔  ماہرین کو توقع ہے کہ آئی فون فولڈ۲۰۲۶ء میں صارفین کےلیے لانچ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK