• Sun, 21 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوگل اور ایپل ورک ویزا والے ملازمین کو امریکہ چھوڑنے سے روک رہے ہیں

Updated: December 21, 2025, 6:01 PM IST | New York

امریکی ٹیک کمپنیاں گوگل اور ایپل ملازمت کے ویزے پر امریکہ آنے والے ملازمین کو ملک چھوڑنے سے روک رہی ہیں، بزنس انسائیڈر نے ایک ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے۔

Apple Company.Photo:INN
ایپل کمپنی۔ تصویر:آئی این این

امریکی ٹیک کمپنیاں گوگل اور ایپل ملازمت کے ویزے پر امریکہ آنے والے ملازمین کو ملک چھوڑنے سے روک رہی ہیں، بزنس انسائیڈر نے ایک ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گوگل اور ایپل کمپنیاں کچھ ورک ویزا رکھنے والے ملازمین کو سفارت خانوں میں تاخیر کے باعث امریکہ سے باہر سفر نہ کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے بیرونی قانونی مشیروں نے ان ملازمین کو ای میلز بھیجا ہے، جنہیں امریکہ میں دوبارہ داخلے کے لیے ویزا اسٹیمپ کی ضرورت ہے۔
ایسے ملازمین کو ملک نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ ویزا کے عمل میں معمول سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تاخیر امریکہ آنے والے بعض مخصوص قسم کے مسافروں کے لیے سوشل میڈیا کی تصدیق کی شرائط نافذ کیے جانے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے این بی سی نے امریکی کسٹمز اینڈ سیکوریٹی (سی بی پی) کے ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکام ملک میں داخلے کے خواہاں غیر ملکی مسافروں سے گزشتہ پانچ برسوں کے سوشل میڈیا ڈیٹا طلب کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:گوگل کے بانی کو کوئی نہیں ہٹا سکتا، لیکن کیا اسٹیو جابس کو ان کی اپنی کمپنی سے نکال دیا گیا تھا؟

چینل نے یہ بھی واضح کیا کہ سی بی پی درخواست دہندگان کے گزشتہ پانچ برسوں میں استعمال کیے گئے فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور خاندان کے قریبی افراد کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کرے گا۔ اس میں رشتہ داروں کے نام، تاریخِ پیدائش اور رہائش مقام شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میں زندہ ہوں... حادثے کے بعد نورا فتیحی نے خود انکشاف کیا کہ حادثہ کیسے ہوا

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی پالیسی ویزا افسران کو یہ ہدایت دیتی ہے کہ وہ کئی نئے اسباب کی بنیاد پر درخواست دہندگان کو امریکہ میں داخلے سے انکار کر سکتے ہیں۔ اس میں ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچ جانا، بوڑھے والدین کا ہونا، اور  خاص ضروریات  یا معذوری رکھنے والے زیرِ کفالت افراد کا ہونا شامل ہے۔ اس سے قبل سی بی پی نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ ایک برس کے دوران ملک میں آنے والے غیر ملکیوں کے فون اور الیکٹرانک آلات کی ریکارڈ تعداد میں تلاشی لی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK