Inquilab Logo

ایپل کا نیا سستاآئی فون مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکان

Updated: February 24, 2020, 4:55 PM IST | Agency

ایپل کی جانب سے’سستا‘آئی فون مارچ کے آخر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق نئے نوول کورونا وائرس سے چینی سپلائی متاثر ہونےکےباوجود ایپل مارچ میں آئی فون ایس ای۲؍(یا آئی فون۹؍) کو پیش کرنا چاہتی ہے۔

ایپل کا نیا سستاآئی فون مارچ میں متعارف کرائے جانے کاامکان ۔ تصویر ۔ مڈڈے
ایپل کا نیا سستاآئی فون مارچ میں متعارف کرائے جانے کاامکان ۔ تصویر ۔ مڈڈے

ایپل کی جانب سے’سستا‘آئی فون مارچ کے آخر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق نئے نوول کورونا وائرس سے چینی سپلائی متاثر ہونےکےباوجود ایپل مارچ میں آئی فون ایس ای۲؍(یا آئی فون۹؍) کو پیش کرنا چاہتی ہے۔ایپل کی جانب سے ۱۷؍فروری کو ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے نتیجےمیںچین میں مانگ میں کمی اور سپلائی کی مشکلات کے باعث جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی کے دوران آمدنی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔کمپنی کے مطابق آئی فون تیار کرنے والے مراکز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے مگر پروڈکشن کی رفتار توقع سے کم ہے۔مگر اس نئی رپورٹ میں بتایاگیاکہ کمپنی تاحال ۴۰۰؍ڈالرزکےآئی فون کو پیش کرنے کے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹی۔یہ نیا فون۲۰۱۶ء کےآئی فون ایس ای کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا جس کا ڈیزائن اور فیچرز بہت زیادہ بہتر ہوں گے۔یہ سستا آئی فون۴ء۷؍ انچ اسکرین کا ہوگا جبکہ اس کا ڈیزائن آئی فون ۸؍سے ملتا جلتا ہوسکتا ہے مگر اس میں آئی فون۱۱؍میں دیا گیاپروسیسر موجود ہوگا۔اس فون میں۲۰۱۹ءکےآئی فونز کےبیشتر فیچرز موجود ہوں گے جبکہ قیمت کم رکھنے کے لیے سستے ایل سی ڈی ڈسپلے کو استعمال کیا جائے گا۔اس میں آئی فون۸؍کی طرح بیک پر۱۲؍میگا پکسل کا سنگل کیمرا ہوگا جبکہ فرنٹ پر بھی ایک کیمرا ہوگا۔اس کے علاوہ۳؍جی بی ریم کےساتھ ۶۴؍ سے۱۲۸؍جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے جائیں گے۔جیسا اوپردرج کیاجاچکا ہے کہ یہ فون مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ چند برسوں سے ہر سال مارچ میں ایپل کی جانب سے ایک ایونٹ کا انعقاد ہوتا ہےجس میں مختلف اعلانات کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK