• Mon, 29 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیویارک سٹی کا تاریخ ساز لمحہ: یکم جنوری کو ظہران ممدانی عہدہ سنبھالیں گے

Updated: December 29, 2025, 6:07 PM IST

ظہران ممدانی کا نیویارک سٹی کے ۱۱۲؍ ویں میئر کے طور پر حلف اٹھانا شہر کی سیاست میں ایک نئے دور کی علامت ہے۔ یکم جنوری ۲۰۲۶ء کو منعقد ہونے والی مفت عوامی بلاک پارٹی اور افتتاحی تقریبات، محنت کش نیویارکرز کو مرکز میں رکھنے والے اس نئے سیاسی وژن کا جشن ہوں گی۔

Zohran Mamdani. Picture: INN
ظہران ممدانی۔ تصویر: آئی این این

امریکہ میں تاریخ رقم کرنے والے ۳۴؍ سالہ ہندوستانی نژاد امریکی رکن اسمبلی ظہران ممدانی نئے سال کے آغاز پر باضابطہ طور پر اپنے عہدے (نیویارک کے میئر) کا چارج سنبھالنے جا رہے ہیں۔ اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کیلئے نیویارک سٹی کے منتخب میئر یکم جنوری ۲۰۲۶ء، بروز جمعرات، نیو یارک سٹی کے سٹی ہال کے قریب براڈوے پر ایک مفت اور عوامی بلاک پارٹی کی میزبانی کریں گے۔ افتتاحی دن کا مرکزی مرحلہ سٹی ہال میں حلف برداری کی تقریب ہو گا، جس کے بعد یہ سیاسی موقع ایک عوامی جشن میں تبدیل ہو جائے گا۔ براڈوے پر موسیقی، پرفارمنس اور تقاریب منعقد ہوں گی، جو نئے سال کے جشن اور ایک نئی سیاسی شروعات کی علامت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے: خود کے بارے میں کیا خیال ہے؟: اقلیتوں کے تحفظ پر ہندوستانی بیان پر بنگلہ دیش

ظہران ممدانی نے اس موقع پر کہا:’’یہ افتتاح اس تحریک کا جشن ہے جو ہم نے بنائی، اس مینڈیٹ کا جو ہمیں ملا، اور اس شہر کا جس کی قیادت کیلئے ہم تیار ہیں۔ نیویارک کے محنت کش عوام ہمارے ایجنڈے کا مرکز ہیں، اور ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ سٹی ہال میں سیاست کے اس نئے دور کا خیرمقدم کریں۔‘‘ اس مشترکہ تقریب میں منتخب کمپٹرولر مارک لیون اور دوبارہ منتخب پبلک ایڈوکیٹ جمانے ولیمز کی حلف برداری بھی شامل ہو گی۔

یہ بھی پڑھئے: متنازع ویڈیو کے بعد للت مودی کی معافی، حکومتِ ہند کے احترام کا اظہار

ظہران ممدانی کی افتتاحی تقریب کیسے دیکھیں؟
افتتاحی دن جمعرات، یکم جنوری ۲۰۲۶ء کو سٹی ہال کے دروازے مقامی وقت کے مطابق صبح ۱۱؍ بجے کھلیں گے جبکہ باضابطہ تقریب دوپہر ایک بجے شروع ہو گی۔ تقریب میں شرکت یا آن لائن دیکھنے کیلئے پیشگی رجسٹریشن ضروری ہے، تاہم یہ دونوں سہولیات مکمل طور پر مفت ہوں گی۔ خاندان کے ساتھ بلاک پارٹی میں شرکت کے خواہش مند افراد کیلئے ایک گھر سے صرف ایک رجسٹریشن کافی ہو گی۔ افتتاح کو آن لائن دیکھنے کیلئے رجسٹرڈ افراد کو لائیو اسٹریم کی تفصیلات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب میں نمایاں شخصیات کی شرکت
نئے سال کے دن ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں سیاست دانوں کے علاوہ شوبز اور ثقافت سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ فہرست میں اداکار لوئس گزمین، اداکار جان ٹورٹورو، اداکارہ اور کارکن سنتھیا نکسن، اداکار کال پین، موسیقار سونی رولنز اور ناول نگار کولسن وائٹ ہیڈ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK