Inquilab Logo

کیا آپ کار وں کے ان گیئر باکس کی اقسام سے واقف ہیں؟

Updated: April 02, 2022, 12:17 PM IST | Atul Yadav | Mumbai

نئی یا پرانی کار خریدتے وقت گاہک اکثر کار کے گیئر باکس کے تئیں کافی پریشان رہتے ہیں کیونکہ انہیں یہ علم نہیں ہوتا ہے کہ گیئر باکس کتنے اقسام کے ہوتے ہیں، اور کون سا اچھا ہے اور کون سا خراب ؟

Gearboxes.Picture:INN
گیئر باکس۔ تصویر: آئی این این

 نئی یا پرانی کار خریدتے وقت گاہک اکثر کار کے گیئر باکس کے تئیں کافی پریشان رہتے ہیں کیونکہ انہیں یہ علم نہیں ہوتا ہے کہ گیئر باکس کتنے اقسام کے ہوتے ہیں، اور کون سا اچھا  ہے اور کون سا خراب ؟ چونکہ یہ گاڑی کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔  پچھلی کئی دہائیوں سے لے کر اب تک اس میں کئی طرح کی تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔ اب کئی کار کمپنیاں الگ الگ قسم کے گیئر باکس اپنی گاڑیوں میں دستیاب کراچکی ہیں اور ان گیئر باکس کے الگ الگ نام دئیے گئے ہیں۔ اس مضمون میں ہم اس ’کنفیوژن‘ کو دور کرنے کیلئے  گیئر باکس کی اقسام کے متعلق مختصرا معلومات فراہم کررہے ہیں۔ 
مینوئل گیئر باکس
 یہ وہ گیئر باکس ہے جس میں ڈرائیو خود سے گیئر اسٹک کے ذریعے گیئر تبدیل کرتا ہے۔ گیئر تبدیلی کے وقت ڈرائیور کو کلچ دبانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس گیئر باکس کو لگ بھگ سبھی گاڑی چلانے والے لوگ اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور استعمال کرچکے ہوتے ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سستی کاروں میں اکثر مینوئل گیئر باکس ہی ہوتا ہے۔
آٹو میٹک گیئر باکس: آٹومیٹک گیئر باکس کا چلن اس وقت ملک میں کافی زیادہ ہے ۔ اس گیئر باکس سے لیس گاڑی کو چلانےمیں زیادہ دقت نہیں ہوتی ہے ۔ آٹومیٹک گیئر باکس میں گیئر کو چینج کرنے کے لئے کلچ کی جگہ ہائیڈرولک فیوڈ کپلنگ اور ٹورک کنورٹر کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہائیڈرولک فیوڈڈ کپلنگ انجن سے سیدھے کنکٹ رہتا ہے ، جسے ٹیپ کرنے کے بعد گیرئ باکس بدل جاتا ہے ۔ گاڑی بہت ہی رواں طریقے سے آگے بڑھنے لگتی ہے۔
کنٹینوئسلی ویریئبل ٹرانسمیشن
 کنٹینوئسلی ویریبل ٹرانسمیشن (سی وی ٹی ) گیرئ باکس کو اسٹیل گیئر کی جگہ پر بیلٹ یا پُلّی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ سی وی ٹی آسانی سے گیئر بدلنے میں مدد کرتا ہے، اس میں کئی طرح کے ریشیو دئیے گئے ہیں جس کے حساب سے آپ گیئر تبدیل کرسکتے ہیں۔ گیئر کا ریشیو انجن اسپیڈ اور آرپی ایم پر منحصر ہوتا ہے۔
آٹومیٹیڈ مینوئل ٹرانسمیشن
 اس قسم کا گیئر باکس لگژری کاروں میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔ آٹومیٹیڈ مینوئل ٹرانسمیشن (اے ایم ٹی ) گیئر باکس کو کوئی بار سیمی آٹو میٹک گیئر باکس بھی کہا جاتا ہے ۔ اس میںریگولر کلچ اور گیئر کنفیگریشن کا استعمال ہوتا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی سینسر ، ایکسٹیوٹر ، پروسیسر اور نیومیٹک کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس طرح کے گیئر باکس کو طویل دوری پر زیادہ مائلیج کے لئے جانا جاتا ہے۔
ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن(ڈی سی ٹی )
 ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (ڈی سی ٹی ) کا گیئر باکس آٹومیٹک اور مینوئل ٹرانسمیشن کا بہترین امتزاج ہوتا ہے ۔ حالانکہ اس میں ایک چیز جو غائب ہوتی ہے وہ ہوتا ہے ٹورک کنورٹر۔ اس گیئر باکس میں ٹورک کنورٹر کی جگہ آپ کو گیئر بدلنے کے لئے کلچ کے ساتھ ۲؍ الگ الگ شافٹ ملتا ہے۔
انٹیلی جنٹ مینوئل ٹرانسمیشن
 اس گیئر باکس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں مینوئلی کلچ کو آپریٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے ۔ جو کہ شہر میں ٹریفک کے دوران ڈرائیونگ میں آپ کی فکر کو کم کردیت اہے۔ آئی ٹی ایک مینوئل گیئر باکس ہے جسے اس طرح موڈیفائڈ کیا گیا ہے کہ ڈرائیور سے کلچ ان پٹ کی ضرورت نہیں پڑتی ہے ۔ یہ گیئر باکس ٹرانسمیشن کنٹرول یونٹ (ٹی سی یو) کو معلومات دیتا ہے کہ ڈرائیور کب گیئر بدلنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK