Inquilab Logo

آؤڈی نے ’آر ایس کیو ۸‘ ہندوستان میں متعارف کرائی

Updated: August 29, 2020, 1:47 PM IST | Agency

جرمن آٹو موبائل کمپنی آؤڈی (Audi)نے ہندوستانی بازار میں اپنی سب سے طاقتور اور تیز رفتار ایس یو وی ’آؤڈی آر ایس کیو ۸‘ متعارف کرادی ہے۔

Audi RSQ8
آوڈی آر ایس کیو ۸

 جرمن آٹو موبائل کمپنی آؤڈی (Audi)نے ہندوستانی بازار میں اپنی سب سے طاقتور اور تیز رفتار ایس یو وی ’آؤڈی آر ایس کیو ۸‘ متعارف کرادی ہے۔ بے حد پرکشش لُک اور طاقتور انجن سے لیس اس ایس یو وی کار کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۲ء۰۷؍ کروڑ روپے ہے۔ کمپنی نے اس کار کو اسپورٹی لُک دیا ہے اور لگژری فیچرس سے لیس کیا ہے۔ اس کار میں ۴ء۰؍ لیٹر کی استعداد کا ٹی ایف ایس آئی انجن دیا گیا ہے جو کہ ۶۰۰؍ ایچ پی کی دم دَار پاور اور ۸۰۰؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ اس میں ملٹی ہائبرڈ سسٹم دیا گیا ہے جو کار کے مائیلیج اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ اس کار کی زیادہ سے زیادہ رفتار۲۵۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کار میں ۲۳؍ انچ کا ڈائمنڈ کٹ الائے وہیل دیا گیا ہے۔  اس میں آل وہیل اسٹیئرنگ، رُوف اسپائلر، آؤڈی کا ورچوئل کاک پٹ، سیلف لاکنگ ڈِفرنشیل ، کواٹرو اسپورٹ اڈاپٹیو سسپنشن اور ۴؍ زون کلائمیٹ کنٹرول جیسے فیچر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK