Inquilab Logo

ہیروکی ’ ایکسٹریم ۱۶۰؍ آر‘ موٹر سائیکل ایسی ہے

Updated: August 08, 2020, 3:48 AM IST | Ankit Dubey | Mumbai

یہ نئی بائیک ہم نے ایک ہفتے تک آزمائشی طور پر چلائی ہے، اسکے فیچر اور کارکردگی اس رپورٹ میں پیش کررہے ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہیرو ایکسٹریم ۱۶۰؍ آر کے ساتھ ملک کی بڑی ٹو وہیلر کمپنی ہیرو موٹو کارپ نے ۱۶۰؍ سی سی موٹر سائیکل سیگمنٹ میں   اپنی نئی پاری کی شروعات کی ہے۔ دھیان رہے کہ کمپنی نے ہیرو ایکسٹریم ۱۶۰؍ آر کو جئے پور میں سب سے پہلے ہیرو کے گلوبل سینٹر فار انوویشن اور ٹیکنالوجی میں  پیش کیا تھا۔ اب ہمارے پاس کچھ دنوں  سے یہ موٹر سائیکل موجود ہے ۔ جسے ہم نے شہری سڑکوں  کے ساتھ ساتھ ہائی وے پر بھی چلایا ہے۔ آئیے جانتے ہیں یہ بائیک ہمیں  کن معاملات میں  بہتر لگی اور کہاں  اس نے مایوس کیا۔ لُک میں  یہ مکمل طاقتور اسٹریٹ فائٹر بائیک جیسی لگتی ہے۔ اس میں فل ایل ای ڈی ہیڈلیمپ دیا ہے ۔ ایل ای ڈی ٹیل لائٹ اور سب سے بہتر بات ایل ای ڈی ٹرن انڈیکٹیر دئیے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی پیچھے بیٹھنے والے مسافر کے لئے ایک انٹی گریٹیڈ پِلین گریب بھی دیا گیا ہے ۔ بائیک مکمل طور پر ڈوئل ٹون وائبرنٹ کلر کے ساتھ آتی ہے ۔
 اس کے ٹاپ فیچرس کی بات کریں  تو یہ آل ایل ای ڈی پیکیج کے ساتھ آتی ہے جو اس سیگمنٹ میں  پہلی موٹر سائیکل ہے ۔ ساتھ ہی اس میں سائیڈ اسٹینڈ انجن کٹ آف دیا ہے ، جو سیفٹی کیلئے کافی کارگر ثابت ہوتا ہے ۔ اس میں  انٹیلی رائیڈ کے ساتھ ۹؍ اِن بلٹ سینسر بھی موجود ہیں ۔ اس کا اسپیڈ و میٹر مکمل طور سے ڈیجیٹل ہے اور یہ ویلکم میسیج کے ساتھ آتا ہے ۔ حالانکہ اس میں آپ کو گیئر پوزیشن انڈیکیٹر نہیں  ملتا جو اس کا منفی پوائنٹ مانا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اس میں  ہزارڈ لائٹ کا سوئچ بھی دیا ہے ۔ 
 ہیرو ایکسٹریم میں کمپنی نے ۱۶۰؍ سی سی کا ایئر کولڈ انجن دیا ہے جو ایکس سینس ٹیکنالوجی اور ایڈوانسڈ پروگرامڈ فیول انجکشن سسٹم سے لیس ہے۔ یہ انجن ۸۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۱۵؍ بی ایچ پی کی پاور ۶۵۰۰؍ آر پی ایم پر ۱۴؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ صفر سے ۶۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں اسے ۴ء۶؍ سیکنڈ کا وقت لگتا ہے جو کہ اس سیگمنٹ کی سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی بائیک ٹی وی ایس اپاچے آر ٹی آر ۱۶۰؍ فور وی اور پلسر این ایس ۱۶۰؍ سے بھی زیادہ ہے۔ اس بائیک میں بیسٹ اِن کلاس پاور ٹو ریشو دیا گیا ہے ۔ 
 ساتھ ہی اس کا وزن کافی ہلکا ۱۳۹؍ کلو گرام (ڈبل ڈسک) ہے۔ تیز رفتار پر بھی اس بائیک میں وائبریشن نہیں ملتا اور سب سے خاص بات ٹرننگ یا کارنرنگ کے دوران یہ آپ کا اعتماد بنائے رکھتی ہے ۔ شہری سڑکوں کیلئے کمپنی نے بائیک کے اگلے حصے میں  ۳۷؍ایم ایم چوڑے شوا سسپینشن دئیے ہیں جو گڑھوں  سے گزرنے پر کافی بہتر کام کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی ریئر میں آپ کو ۷؍ اسٹیپ ایڈجسٹیبل مونو سسپنشن ملتے ہیں جو آپ کو چھوٹے موٹے گڑھوں سے گزرنے پر بھی پتہ نہیں چلنے دیتے۔ کمپنی نے بائیک کے ایرگونامکس کی انجینئرنگ کافی بہتر کی ہے۔ اس میں  مضبوط ڈائمنڈ فریم دیا ہے جو اس کے متوازن اور سریع الحرکت ہینڈلنگ کیلئے کابہت بہترین ثابت ہوتا ہے۔ سڑکوں  پر بہترگرفت بنانے کیلئے بائیک میں پچھلا ۱۳۰؍ ایم ایم کی چوڑائی کیساتھ آنے والا ریڈیئل ٹائر ہے۔ الائے اس کے کافی ہلکے وزن کے ساتھ ہیں اور فرنٹ میں ۲۷۰؍ ایم ایم ڈسک اور ریئر میں  ۲۲۰؍ ایم ایم پیٹل ڈسک بریکس دی گئی ہیں جونیسن کمپنی سے لی گئی ہے ۔ اس میں  سنگل چینل اے بی ایس دیا ہے۔ بریکنگ اس کی کافی بہترین ہےا ور تیز رفتار پر بھی ایک دم سے روکنے پر بائیک کا توازن بناکر رکھتی ہے۔اگر آپ بھی کالج میں پڑھنے والے ہیں یا پھر آپ اپنی پہلی بائیک خریدنا چاہتے ہیں جو ایک ہیڈ ٹرنر اور تھرل آف رائیڈ کا لطف دے تو ہیرو ایکسٹریم ۱۶۰؍ آر آپ کے لئےو اقعی ایک ہی ہیرو ثابت ہوسکتی ہے ۔ ہیرو ایکسٹریم۱۶۰؍ آر کے سنگل ڈسک اور سنگل چینل اے بی ایس کی قیمت ۹۹؍ہزار ۹۶۰؍ روپے ہےا ور ڈبل ڈسک کے ساتھ سنگل چینل اے بی ایس کی قیمت ایک لاکھ ۳؍ ہزار ۵۰۰؍ روپے (ایکس شوروم دہلی) رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK