Inquilab Logo

آٹو ٹپس: نئے ڈرائیوروں کو ان باتوں کا خیال ضرور رکھنا چاہئے

Updated: May 07, 2022, 12:10 PM IST | M.A.Ahmed | Mumbai

اگر آپ نے حال ہی میں ڈرائیونگ سیکھی ہے اور گاڑی چلارہے ہیں تو آپ کو کئی احتیاطی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اگر آپ نے حال ہی میں ڈرائیونگ سیکھی ہے اور گاڑی چلارہے ہیں تو آپ کو کئی احتیاطی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ویسے بھی ہمارے ملک کی زیادہ تر سڑکیں اتنی بھروسے مند نہیں ہیں، یہ ہر موڑ پر ڈرائیور وں کو چونکا سکتی ہیں۔ حتیٰ کہ آپ کو  ہائی وے پر گڑھے بھی مل سکتے ہیں۔ اس لئے ہم نو آموز ڈرائیوروں  کے لئے اس مضمون میں  کچھ مشورے دے رہے ہیں۔
ہائی وے پر رفتار کی حدپر عمل کریں
 قومی شاہراہوں کی چوڑی سڑکوں پر تیز رفتار پکڑنا آسان  ہے۔ لیکن گاڑی کو متوازن اور طے شدہ رفتار میں ہی چلانا چاہئے۔ لوگ اکثر رفتار کی حد کو اَن دیکھا کرتے ہیں جو کہ اکثر سڑک حادثات کی اہم وجہ بنتا ہے ۔ اگر آپ سڑک کے اشاریوں کو ۸۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی حد کا دیتے ہوئے پاتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ آپ اس کے ساتھ جائیں کیونکہ یہ انتباہ تحقیق اور سڑک کی حالت کے موافق ہی دیا جاتا ہے ۔ آپ کو خود بھی سڑک کی صورتحال کا اندازہ کرکے ہی اپنی گاڑی کی کنٹرول رفتار پر چلانا چاہئے۔
صحیح ’لین ‘ میں ہی گاڑی چلائیں
 ۲؍لین،۳؍لین  یا۴؍فورلین ہائی وے پر الگ الگ گاڑیوں کی رفتار کے مطابق ’لین‘ طے ہوتی ہے۔ اسلئے بوقت ضرورت تیز رفتار سے لین بدلنا بہت ضروری ہےکیونکہ لگ بھگ سبھی ڈرائیور ایک دوسرے کو اوورٹیک کرنے کی عجلت میں ہوتے ہیں۔ غلط لین میں گاڑی چلانا مصیبت کو دعوت دینے کے مترادف ہوتا ہے۔ لین بدلتے وقت ، لین کی رفتار کی حد میں فرق جانیں اور اسی کے مطابق اپنی رفتار رکھیں۔
موزوں دوری بنائے رکھیں
  آپ کو ڈرائیونگ کے وقت اپنی کار اور دیگر گاڑیوں کے درمیان موزوں دوری بناکر رکھنی چاہئے۔ ساتھ ہی آگے چلنے والی  گاڑی کے اچانک بریک لگنے سے بھی  محتاط رہنا چاہئے۔   کیونکہ ایک چھوٹی سی غلطی آپ کو سب سے خطرناک صورتحال میں ڈال سکتی ہیں۔ اس لئے احتیاطاً موزوں دوری بناکر ہی چلیں تاکہ ناگہانی حالت میں آپ فوراً اپنی گاڑی کو قابو میں کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK