Inquilab Logo Happiest Places to Work

اچھا مہمان بننا بھی کسی ہنر سے کم نہیں

Updated: July 01, 2026, 1:45 PM IST | Mumbai

مہمان اللہ کی رحمت ہوتا ہے۔ اس کا خوشدلی سے استقبال کریں۔ اس کے لئے دل تنگ نہ کریں نہ اس کی آمد سے پریشان ہوں۔

As a guest, do not do anything that may cause discomfort to the host. Photo: INN
بحیثیت مہمان کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے میزبان کو تکلیف پہنچے۔ تصویر: آئی این این

مہمان اللہ کی رحمت ہوتا ہے۔ اس کا خوشدلی سے استقبال کریں۔ اس کے لئے دل تنگ نہ کریں نہ اس کی آمد سے پریشان ہوں۔ مہمان اپنے حصے کا رزق اپنے ساتھ لے کر آتا ہے اور آپ کے دستر خوان سے اپنے حصے کا رزق ہی کھا کر اٹھتا ہے۔ کبھی بھی مہمان کے آنے پر تنگ دلی کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی خود ایسے مہمان بنیں کہ میزبان آپ سے عاجز آجائے۔ جہاں میزبانی کے کچھ اصول ہیں وہیں کسی کے گھر مہمان بننے کے بھی کچھ اصول اور اوصاف ہیں جنہیں مد نظر رکھ کر میزبان پر بوجھ بننے سے بچا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نئی نسل کو پیغام دیں کہ انسان کی اصل دولت اس کے رشتے ہیں

پہلا اصول جو ہمارا دین ہمیں سکھاتا ہے وہ وقت کا خیال رکھنا ہے۔ بے وقت کسی کے گھر نہ جائیں۔ فجر سے پہلے اور عشا کے بعد جانے سے گریز کریں۔ اپنے میزبان کو اپنی آمد کے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیں۔ دن اور وقت کے متعلق اپنے میزبان کو صحیح آگاہی دیں تاکہ وہ الجھن کا شکار نہ ہوں اور آپ کی وجہ سے ان کے کام التوا میں نہ پڑیں۔ خالی ہاتھ نہ جائیں کوئی تحفہ ضرور ساتھ لے کر جائیں، اس سے میزبان کے دل میں آپ کی قدر بڑھے گی اور وہ آپ کی آمد کو خوش دلی سے قبول کرے گا۔ میزبان کے گھر کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔ گھر کے معاملات میں مداخلت کی کوشش نہ کریں۔ بات چیت کے دوران نرمی کا رویہ اختیار کریں۔ گھر کے اصولوں کی بھی پاسداری کریں۔ جوتے شو ریک میں رکھیں۔ کمرے سے نکلتے وقت بجلی کے سوئچ اور دروازہ بند کر دیں۔ کسی کے گھر میں قیام کا ارادہ ہو تو اپنے ذاتی استعمال کا سامان ساتھ لے کر جائیں۔ تولیہ یا شیمپو جیسی اشیاء کے لئے میزبان کو تنگ نہ کریں۔ میزبان کے ساتھ کاموں میں مدد کریں۔ محض بیٹھ کر کھانے والے مہمان نہ بنیں۔ جہان بیٹھیں وہاں صفائی کا خیال رکھیں۔ اپنا پھیلاوا فوراً سمیٹ لیں۔ ایسا رویہ اپنائیں جو دوسرے پر گراں نہ گزرتا ہو۔ اس طرح آپ میزبان پر ایک خوشگوار اثر چھوڑیں گے اور وہ آپ کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK