• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: ’ٹورینٹ گو بیک تحریک‘ کو کُل جماعتی تنظیم کی حمایت

Updated: October 23, 2026, 11:44 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

فرنچائزی نظام ختم کرکے دیگر دو لائسنس یافتہ کمپنیوں کو موقع دینے کا مطالبہ، کل جماعتی تنظیم کا دستخطی مہم چلانے کا منصوبہ۔

Organization officials and members are seen at a press conference held in Bhiwandi. Photo: Inquilab
بھیونڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تنظیم کے عہدیداران اور اراکین نظر آرہے ہیں۔ تصویر :انقلاب

یہاں ٹورینٹ پاور کے خلاف جاری ’ٹورینٹ گو بیک‘ تحریک اور دستخطی مہم کو کُل جماعتی تنظیم نے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم نے بجلی صارفین کے مسائل حل کرنے اور ٹورینٹ پاور کی فرنچائزی ختم کرکے دیگر دو لائسنس یافتہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو شہر میں موقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم کے مطابق، گزشتہ تقریباً۲۰؍ برس سے بھیونڈی میں بجلی تقسیم کاری کرنے والی ٹورینٹ پاور کے خلاف اضافی بلوں، تیزی سے چلنے والے میٹروں، مبینہ فرضی ویجیلنس کیسوں اور صارفین کے ساتھ بدسلوکی کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔ بجلی کے بڑھتے اخراجات نے شہر کی روایتی پاور لوم صنعت اور دیگر کاروباروں پر بھی دباؤ بڑھایا ہے جس سے صنعتی سرگرمیاں اور روزگار متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کے ڈی ایم سی اسکول میں چپراسی نہ ہونے سے طلبہ جھاڑو لگانے پر مجبور

جنوری۲۰۲۷ء میں ٹورینٹ پاور اور مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایم ایس ای ڈی سی ایل ) کے درمیان فرنچائزی معاہدے کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر تنظیم نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی شکایات اور مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی تقسیم کاری کے نظام میں تبدیلی کی جائے۔اس کے مطابق دستخطی مہم کے ذریعے شہریوں کے مطالبات کو اجتماعی عرضداشت کی شکل میں مہاراشٹر الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن (ایم ای آر سی ) تک پہنچانے کا بھی منصوبہ ہے۔

اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں تنظیم کے بیشتر عہدیداران و اراکین موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK