Inquilab Logo

بہارجوڈیشیل ایگزام کی ٹاپرسیا شروتی

Updated: January 02, 2020, 3:03 PM IST | Agency / Inquilab Desk

بہار جوڈیشیل سروسیز ایگزام (بی پی ایس سی) کے نتائج قابل ذکر ہیں کیونکہ اس بار خاتون امیدوار نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ امسال پٹنہ کی رہنے والی سیا شروتی نے جوڈیشیل سروس امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ شروتی نے ۲۰۱۵ء میں چانکیہ نیشنل لاء یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی پڑھائی پوری کی اور پھر ممبئی میں ملازمت کرنے لگیں۔

سیا شروتی
سیا شروتی

 پٹنہ : بہار جوڈیشیل سروسیز ایگزام (بی پی ایس سی) کے نتائج قابل ذکر ہیں کیونکہ اس بار خاتون امیدوار نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ امسال پٹنہ کی رہنے والی سیا شروتی نے جوڈیشیل سروس امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ شروتی نے ۲۰۱۵ء  میں چانکیہ نیشنل لاء یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی پڑھائی پوری کی اور پھر ممبئی میں ملازمت کرنے لگیں۔ لیکن کچھ بڑا کردکھانے کی ضد اور عزم نے اسے  جوڈیشیل سروسیز کی جانب متوجہ کیا۔ سیاشروتی نے ملازمت کو خیرباد کہا اور بہار جوڈیشیل سروسیز امتحان کیلئے تیاری شروع کی۔ 
 معلوم ہوکہ شروتی کےو الد پیشہ سے وکیل ہیں، ایسے میں وہ بچپن سے ہی اپنے والد سے کافی متاثر ہوئی اور انہوں نے جوڈیشیل سروس سے وابستہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ شروتی نے اپنی کامیابی کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے جوڈیشیل سروسیز کی تیاری کرنے والے امیدواروں کیلئے بھی کئی اہم مشورے و تجاویز دی ہیں۔  پیش ہے ان سے کئے گئے سوالات اور جوابات۔
آپ کو امید تھی کہ آپ پہلا مقام حاصل کریں گی؟
شروتی: جی، امتحان اور انٹرویو تو دے دیا تھا، اور خیال یہی تھا کہ سلیکشن تو ہونا چاہئے۔ لیکن میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پہلی رینک حاصل ہوگی۔ امید تو یہ تھی کہ ۳۰؍ سے۴۰؍ رینک  کے درمیان  رہوںگی۔ 
تیاری کیسے کی اور کتنا وقت لگا؟
شروتی: جوڈیشیل سروسیز امتحان کا نصاب کافی وسیع ہوتا ہے، ۶؍ سے ۸؍ مہینے تک مجھے صرف لاء کا نصاب پورا کرنے میں لگے۔ میں نے ۲۰۱۸ء کے آغاز میں تیاری شروع کی اور نومبر ۲۰۱۸ء میں پری کا ایگزام دیا۔ میں نے مین کی تیاری پہلے شروع کی ۔ زیادہ تر لوگ پہلے پری کی تیاری کرتے ہیں اور پھر مین کی ۔ لیکن میں نے الگ طریقہ اپنایا۔ میرا ماننا ہے کہ اگر آپ کا مین کا نصاب مکمل ہو تو پری میں اسی سے کچھ سوالات آجاتے ہیں۔  پِری کی تیاری میں نے پرچہ کے ایک مہینے پہلے شروع کی تھی ۔ 
تیاری کیلئے سیلف اسٹڈی یا کوچنگ کی مدد لی؟
شروتی: میں نے تیاری کیلئے کوچنگ نہیں لی ۔ میں ممبئی میں ایک لاء فرم میں ملازمت کررہی تھی ۔ ملازمت  چھوڑنے کے بعد میں نے جوڈیشیل سروسیز کیلئے تیاری کا ارادہ کیا۔ امتحان کی  تیاری کیلئے پٹنہ میں میرے استاد کشور پرساد نے میری بڑی مدد کی ۔ میں نے ۳؍ سال ملازمت کی اور اس کا تجربہ بھی امتحان کی تیاری میں بڑا ہی کام آیا۔ 
سوشل میڈیا پر نہ ہونے سے کیا اثر پڑا؟
شروتی: میں نے امتحان کی تیاری سے پہلے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردئیے تھے۔ کہیں نہ کہیں سوشل میڈیا پرنہ ہونے کی وجہ سے اپنی تیاری پر توجہ مرکوز کرپائی۔ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وقت گزارنے کی بجائے میں یو ٹیوب پر جاکر تیاری کیلئے ویڈیو دیکھتی تھی ۔ 
بی پی ایس سی بہار جوڈشیل سروسیز امتحان کیلئے ٹاپر بننے کیلئے کرنا چاہئے؟ 
شروتی: جی سے بنیادی بات تو لگن اور دلجمعی کے ساتھ پڑھائی ہونی چاہئے۔ لاء میں اپنے کانسپٹ واضح رکھیں اور گزشتہ سال کے سوالیہ پرچے دیکھ کر یہ طے کریں کہ کون سےسوال زیادہ ضروری ہیں اور کون سے نہیں اور اس طرح ان پر وقت خرچ کریں۔ پری(پرلیم) کیلئے بہار اور دیگر ریاستوں کے جوڈیشیل سروسیز امتحان کی کتابیں آتی ہیں ان میں دئیے گئے ایم سی کیو کو حل کریں۔ جی کے /جی ایس کے لئے کتاب سے روزانہ ایک صفحہ پڑھیں۔ ایک ٹائم ٹیبل بنائیں اور اس کے مطابق دن گزاریں۔ انٹرنیٹ سے پڑھائی کیلئے جتنی زیادہ مدد لے سکتے ہیں لیں۔ ایسے لوگوں سے دور رہیں جو آپ کا حوصلہ توڑنے والی باتیں کرتے ہیں۔  تناؤ سے دور رہنے کیلئے آپ ’اسٹریس بَسٹر‘ کی مدد لیں مثلاً ورزش کریں، ہلکی پھلکی موسیقی سنیں، چہل قدمی کریں وغیرہ۔ 

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK