Inquilab Logo

بلیک بیری فائیو جی فون کیساتھ مارکیٹ میں واپسی کرے گی

Updated: February 16, 2021, 9:05 AM IST | Agency

بلیک بیری نے ایک لمبی خاموشی کے بعد مارکیٹ میں اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلیک بیری کا یہ نیا فون، فائیو جی اسمارٹ فون ہوگا۔ آن ورڈ موبائلٹی اور ایف آئی ایچ موبائل لمیٹیڈکے اشتراک سے بلیک بیری فون کے مارکیٹ میں دوبارہ سرگرم ہونے کیلئے تیار ہے۔

Blackberry - Pic : INN
بلیک بیری ۔ تصویر : آئی این این

 بلیک بیری نے ایک لمبی خاموشی کے بعد مارکیٹ میں اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلیک بیری کا یہ نیا فون، فائیو جی اسمارٹ فون ہوگا۔ آن ورڈ موبائلٹی اور ایف آئی ایچ موبائل لمیٹیڈکے اشتراک سے بلیک بیری فون کے مارکیٹ میں دوبارہ سرگرم ہونے کیلئے تیار ہے۔ خیال رہے کہ فروری ۲۰۲۰ءمیں بلیک بیری موبائل کی ٹی سی ایل سے شراکت داری ختم ہوگئی تھی۔اس کے بعد آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ سے کینیڈین کمپنی نے اشتراک کیا ہے۔اس شراکت داری کا اعلان اگست۲۰۲۰ءمیں ہوا تھا اور اب آن ورڈ موبائلٹی کے سی ای او پیٹر فرینکلن نے تصدیق کی ہے کہ جلد پہلا فائیوجی بلیک بیری فون متعارف کرایا جائے گا۔اس فائیو جی بلیک بیری فون میں ٹچ اسکرین کی بجائے فزیکل کی بورڈ دیا جائے گا۔ فون کے اندر موجودہ عہد کے تقاضوں کے مطابق نئے ہارڈ ویئر اور ٹیکنالوجیز موجود ہوں گی۔ اس وقت آن ورڈ موبیلٹی کی جانب سے فوکس کون کے ساتھ مل کر اولین ماڈلز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بلیک بیری فون شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا میں دستیاب ہوں گے۔ فی الحال فون کی دستیابی کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی بس یہ بتایا گیا ہے کہ۲۰۲۱ء  میں وہ دستیاب ہوں گے۔ اس فون کے بارے میں مزید تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر اعلان میں سیکوریٹی پر ضرور زور دیا گیا۔بلیک بیری کا آخری اسمارٹ فون۲۰۱۸ء میں کی۲؍ کے نام سے پیش کیا گیا تھا جس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور فزیکل کی بورڈ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK