Inquilab Logo

سی اے کے طلبہ جولائی کا امتحان چھوڑ سکتے ہیں

Updated: June 16, 2020, 11:28 AM IST | Agency

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا نے جولائی میں سی اے کا امتحان دینے والے طلبہ کیلئے راحت بخش اعلان کیا ہے

Exam - Pic : INN
امتحان ۔ تصویر : آئی این این

ملک میں کورونا وائرس وباء کے تشویشناک پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا نے جولائی میں سی اے امتحان دینے والے طلبہ کیلئے راحت بخش اعلان کیا ہے۔ آئی سی اے آئی نے کہا ہے کہ جو امیدوار جولائی میں سی اے امتحان نہیں دینا چاہتے وہ اس کے بجائے نومبر ۲۰۲۰ء میں امتحان دے سکے ہیں۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ’’وہ طلبہ جو مئی ۲۰۲۰ءامتحان سائیکل کیلئے پہلے ہی آن لائن ایگزامنیشن کی درخواست داخل کرچکے ہیں وہ امتحان نہ دیکنے کا متبادل منتخب کرسکتے ہیں اور اس کے بجائے نومبر میں ہونے والے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔‘‘ اس نوٹی فکیشن میں آگے بتایا گیا ہے کہ ایسے معاملے میں امتحان فیس یا اگر کوئی رعایت ہوتی ہے تو اسے نومبرمیں ہونے والے اگلے امتحان میں جوڑ لیاجائے گا۔  جو طلبہ جولائی میں ہونے والے سی اے امتحان کو چھوڑنے کا متبادل منتخب کرنا چاہتے ہیں انہیں ۱۷؍ سے ۲۰؍جون ۲۰۲۰ء کے درمیان ایک ڈکلیئریشن سبمٹ کرنی ہوگی۔ جن طلبہ نے جولائی امتحان میں شرکت کی درخواست کی ہے ان کے لئے امتحان کے دوران کووِڈ۱۹؍ کے پیش نظر خاص انتظامات کئے جائیں گے۔ امتحان کے دوران امیدواروں کی تھرمل اسکیننگ کی جائے گی۔ سینیٹائزیشن کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ امیدواروں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ جبکہ سماجی دوری کی پابندی کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK