Inquilab Logo

سول سروس امتحان میں شرکت کے متمنی طلبہ تیار ہوجائیں، امتحان کا نوٹیفکیشن جاری

Updated: February 07, 2023, 11:34 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی) نے آئی اے ایس، انڈین فورین سروس، انڈین پولیس سروس و دیگر ۱۸؍اہم محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر تقرری کے لئے منعقدہ پرلیم امتحان کیلئے گریجویٹس امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

سول سروس امتحان کو مشکل ترین امتحان سمجھا جاتا تھا اور اس سوچ کے سبب ہمارے گریجویٹس اس امتحان سے یا اس طرح کے دیگر اہم مسابقتی امتحانات سے دوردور ہی رہا کرتے تھے مگر پچھلے ۲۰؍ سال میں حالات بدلے، سوچ بھی بدلی اور ہمارے نوجوان اب ہر چھوٹے بڑے امتحان میں شرکت کرنے لگے ہیں۔ یوپی ایس سی کے  ملازمت  بھرتی  کے  تمام امتحانوں میں اب ہمارے نوجوان کوشش کررہے ہیں اور آبادی کی مناسبت سے کم ہی سہی مگر تمام ملازمتوں میں اپنی حصہ داری یقینی بنا رہے ہیں۔ الحمد اللہ ملک بھر میں تقریباً ۱۰؍کوچنگ اور ٹریننگ سینٹروجود میں آئے ہیں جو سول سروسیز امتحان کیلئے ہمارے بچوں کیلئے ریسیڈیشنل کوچنگ کا انتظام کئے ہوئے ہیں۔یہ اکیڈمیاں قومی سطح پر ہمارے گریجویٹس سے آن لائن درخواستیں منگوا کر داخلہ امتحان کا انعقاد کرتی ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر ۱۰۰؍ امیدواروں کا انتخاب کرکے انہیں پرلمنری اور مین امتحان کیلئے تیار کرتی ہیں حتیٰ کہ انہیں انٹرویو کیلئے بھی باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی ہے۔ گریجویٹس اپنے طور پر بھی تیاری کرکے سول سروسیز امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ممبئی او رمہاراشٹر کے امیدواروں کیلئے آزاد میدان سے نزدیک واقع اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹیو  سروسیز بہترین ادارہ ہے جہاں پر ہر سال داخلہ امتحان کی بنیاد پر ۱۰۰؍بچوں کوکوچنگ اور ٹریننگ دی جاتی ہے ا نسٹیٹیوٹ کا شمار ملک کی بہترین انسٹی ٹیوٹ میں ہوتاہے۔ اس ادارے کی مکمل تفصیلات کیلئے طلباء ویب سائٹ siac.org.in سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
  سول سروس امتحان ۲۰۲۳ء  کیلئے یکم فروری ۲۰۲۳ءکو نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔اس کا نوٹیفکیشن ۱۵۹؍صفحات پر مشتمل ہے جس کا جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ امتحان میں شرکت کے متمنی امیدوار تمام اصول و ضوابط سے واقفیت حاصل کرسکیں۔ اس مضمون میں مکمل معلومات کا احاطہ ممکن نہیں ہے پھر بھی ہم کوشش کررہے ہیں کہ آپ کو ضروری معلومات فراہم اور اس امتحان کے تئیں آپ کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔
سول سروس امتحان ۲۰۲۳ کیا ہے؟
 آئی اے ایس، انڈین فارین سروس، انڈین پولیس سروس و دیگر ۱۸؍اہم سرکاری محکموں میں اہم ترین اعلیٰ عہدوں پر بھرتی کیلئے اس امتحان کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ امتحان ہر سال منعقد ہوتا ہے اوراس کی ذمہ داری یونین پبلک سروس کمیشن(یوپی ایس سی) کی ہے جو حکومت ہند کا خودمختار ادارہ ہے جو پورے سال تقریباً ۱۲؍مختلف مسابقتی امتحان کا انعقاد کرکے ملک کے تمام اہم عہدوں کیلئے قابل اور اہل امیدواروں کا انتخاب کرتا ہے۔ امتحان کا نوٹیفکیشن نمبر:2023CSP/05
اسامیوں کی تعداد اور کٹیگریز
کل ۱۱۰۵ ؍اسامیاں۔
(۱) انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس)
(۲)انڈین فارین سروس(آئی ایف ایس)
(۳)انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)
(۴)انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گروپ’اے‘
(۵) انڈین سول اکاؤنٹس سروس گروپ ’اے‘
(۶) انڈین کارپوریٹ لاء سروس گروپ’اے‘
(۷)انڈین ڈیفینس اکاؤنٹس سروس۔گروپ’اے‘
(۸)انڈین ڈیفینس اسٹیٹ سروس سروس گروپ’اے‘
(۹) انڈین انفارمیشن سروس گروپ’اے‘
(۱۰)انڈین پوسٹل سروس گروپ’اے‘
(۱۱)انڈین پی اینڈ ٹی اکاؤنٹس اینڈ فائنانس سروس گروپ ’اے‘
(۱۲) انڈین ریلوے پروٹیکشن فورس سروس گروپ’اے‘
(۱۳) انڈین ریوینیو سروس کسٹمس اینڈ ان ڈائریکٹ ٹیکس گروپ’اے‘
(۱۴) انڈین ریوینیو سروس(انکم ٹیکس) گروپ’اے‘
(۱۵)انڈین ٹریڈ سروس گروپ’اے)
(۱۶)انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس۔گروپ ’اے‘
(۱۷)آرمڈ فورسیز ہیڈ کوارٹرس سول سروس گروپ’بی‘( سیکشن آفیسر گریڈ)
(۱۸) دہلی، انڈومان اینڈ نکوبار جزیرہ ، لکش دیپ، دمن اینڈ دیو اینڈ دادرا اینڈ نگر حویلی سول سروس گروپ’بی‘
(۱۹) دہلی، انڈومان اینڈ نکوبار جزیرہ، لکش دیپ ، دمن اینڈ دیو، دادرا نگر حویلی پولیس سروس۔ گروپ’بی‘
(۲۰)پانڈیچری سول سروس گروپ’بی‘
(۲۱) پانڈیچری پولیس سروس۔گروپ’بی‘
ضروری تعلیمی لیاقت
 کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس اس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔
عمر کی حد
  ؍۱۸تا ۳۱؍سال کے امیدوار اس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔  امیدوار کی تاریخ پیدائش ۲؍اگست ۱۹۹۱ء  تا یکم اگست ۲۰۰۲ء کے درمیان ہو۔ عمر کی اوپری حد میں اوبی سی امیدواروں کو ۳؍ سال، ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍ سال، معذور اور ایکس سروس مین کو ضابطے کے مطابق رعایت ہوگی۔
امتحانات   کی ترتیب(اسکیم)
پہلا مرحلہ سروس سروس پرلمنری امتحان: یہ امتحان آبجیکٹیو ٹائپ ہوگا ، اس کے ذریعے مین امتحان  کیلئے امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔
دوسرا مرحلہ:  مین امتحان:اس امتحان کے ذریعے امیدواروں کا انتخاب انٹرویو کیلئے  ہوگا۔
 دوسرا مرحلہ(حصہ دوم)۔ پرسنل انٹرویو: مین امتحان میں اسامیوں کے۶؍ گنا امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر سلیکٹ کیا جاتا ہے اور انہیں پرسنل انٹرویو کیلئے طلب کیا جاتا ہےاور مین امتحان اورانٹرویو کی مجموعی کارکردگی کی بنیادپر کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کی جاتی ہے اور حسب اعلان امیدواروں کی تقرری کی جاتی ہے جس میں امیدواروں کی میرٹ اور ترجیحی دونوں پر غور کیا جاتا ہے۔
اہم نوٹ: امتحانات کیلئے مضامین کا انتخاب ، نصاب کی جانکاری ، طریقۂ کار و مکمل تفصیلات کیلئے امتحان میں شرکت کے متمنی امیدوارحالیہ نوٹیفکیشن کا مطالعہ کریں۔
پرلیم امتحان کے اہم مراکز
ممبئی  اورنگ آباد ناگپور ناسک نئی ممبئی
 پونے  تھانے    اگرتلہ  آگرہ  احمد آباد
اجمیر علی گڑھ    بریلی  بنگلورو بھوپال 
چنڈی گڑھ  چنئی  کٹک  دہرادون  دہلی
 دھارواڑ   فرید آباد گنگٹوک غازی آباد   گورکھپور
گرگاؤں  گوالیار حیدرآباد امپھال اندور 
  جبل پور جے پور  جموں   جودھپور کوچی
کوہیماکولکاتا کوزی کوڈے   لیہہ
 لکھنؤ لدھیانہ  مدورائی  منڈی  میسور 
پنجی،گوا پٹنہ  پورٹ بلیر nپریاگ راج 
  پانڈیچری  رائے پور راجکوٹ رانچی
سنبھل پور شیلانگ شملہ سری نگر سورت
 ترو اننت پورم  اودے پورnوارانسی  وشاکھا پٹنمو دیگر شہر 
امتحان میں کتنی بار شرکت کی جاسکتی ہے؟
  جنرل امیدوار:۶ بار، اوبی سی:۶ بار، ایس ٹی ؍ ایس سی امیدواروں کیلئے کوئی حد نہیں ہے۔
امتحانی فیس
 ؍۱۰۰روپے بذریعہ انٹرنیٹ بینکنگ یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں بذریعہ نقد ادائیگی۔
 ایس ٹی ایس سی، خواتین اور معذور امیدواروں کیلئے کوئی فیس نہیں ۔
درخواست کیسے دیں؟
 سول سروس امتحان ۲۰۲۳ء میں شرکت کے متمنی امیدوار سب سے پہلے یو پی ایس سی کی ویب سائٹwww.upsc.gov.in پر جائیں اور نوٹس نمبر2023CSP/    05کا مطالعہ کریں۔
 مضامین او رنصاب کا باریکی سے مطالعہ کریں اور اپنی تعلیمی لیاقت اور مضامین میں مہارت و دلچسپی کے مطابق مضامین کا انتخاب کریں(پرلمنری امتحان کیلئے نصاب مشترکہ ہے)
 درخواست فارم پُر کرنے کیلئے upsconline.nic.inپر جائیں۔سب سے پہلے ون ٹائم رجسٹریشن کریں۔اب دی ہوئی ہدایات کے مطابق آن لائن درخواست فارم پُرکریں؍ امتحان فیس ادا کریں۔
 اسکے بعد آن لائن فارم سبمٹ کریں اور اس کا پرنٹ آؤٹ نکال لیں۔
پرلمنری امتحان کی تیاری کیلئے نزدیکی بک اسٹال سے کتابیں خریدیں اور مطالعہ کریں۔ماڈل سوالنامہ کا مطالعہ کرتے رہیں اور گزشتہ برسوں کے پرلیم امتحان کے آبجیکٹیو ٹائپ سوالنامہ کو حل کرنے کی مشق کرتے رہیں۔کسی  کوچنگ کلاس یا آن لائن لیکچر سے بھی استفادہ کیا جاسکتاہے۔
 آن لائن درخواست کی آخری تاریخ:۲۱؍فروری ۲۰۲۳ءکی شام ۶؍بجے تک آن لائن درخواست فارم پُر کئے جاسکتے ہیں۔
سول سروس امتحان ۲۰۲۳ کے نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی: جو گریجویٹس، تعلیمی رہنمائی کرنے والے کارکنان او رٹیچرس سول سروس امتحان کی مکمل تفصیلات جاننے کے خواہش مند ہیں وہ نوٹیفکیشن کی کاپی کیلئے کالم نگار سے 7738706130پر CSEلکھ کر وہاٹس ایپ کریں، آپ کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھیجی جائیگی۔و

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK