Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: میں سول انجینئرنگ کا ڈپلوما کررہا ہوں،کریئر کے بہتر مواقع کیلئے مجھے اسکے بعد کیا

Updated: April 12, 2023, 11:34 AM IST | Mumbai

میں ایک مدرسے کا طالبعلم ہوں ۔ میں بارہویں سائنس (پی سی ایم) کا امتحان امسال دوں گا، لیکن میں یہ امتحان ریگولر طریقے سے نہیں دے رہا، (ایکسٹرنلی دوں گا۔ میرا ارادہ آگے انجینئرنگ کرنے کا ہے،کیا انجینئرنگ کورس میں داخلہ ہوپائے گا،مجھے کیا کرناہوگا؟ (عمر فاروق نوشاد شیخ،ممبئی

photo;INN
تصویر :آئی این این

 آپ اگر دسویں اور بارہویں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ سے دیتے ہیں اور آپ کے پاس ریاست کا ڈومیسائل موجود ہے تو آپ کا داخلہ بآسانی انجینئرنگ میں ممکن ہے ۔ریاست مہاراشٹر کے بی ای یابی ٹیک انجینئرنگ میں داخلے کی شرط یہ ہے طالب علم   بارہویں میں فزکس ، میتھس لازمی مضمون رکھے اس کے علاوہ  تیسرا ان میں سے کوئی ایک  کیمسٹری / بایو ٹیکنالوجی / بایولوجی/ٹیکنیکل ووکیشنل مضمون/کمپیوٹر سائنس / آئی ٹی/انفارمیٹکس پریکٹِسس / ایگریکلچر / انجینئرنگ گرافکس/بزنس اسٹڈیز  میںیعنی فزکس ، میتھس کے ساتھ تیسرا کوئی ایک مضمون اس طرح کل ۳؍ مضامین میں ایگریگیٹ مارکس اوپن کیٹگری کے امیدواروں کیلئے  ۴۵؍فیصداور تمام ریزرو زمرہ کے طلبہ کیلئے  ۴۰ فیصدمارکس کا حصول لازمی ہے۔اس کے ساتھ آپ کو انجینئرنگ کے شعبے میں داخلے کے سب سے اہم اہلیتی امتحان جے ای ای مینس یا ایم ایچ ٹی سی ای ٹی میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ ان اہلیتی امتحانات میں مارکس جتنے بہتر ہوں گے یعنی پرسنٹائیل جتنا زیادہ ہوگا اتنا بہتر کالج اور برانچ اپنی پسند کا ملنا آسان ہے۔انجینئرنگ میں داخلہ ملنے کا انحصار سی ای ٹی کے مارکس پر ہے ۔ ریاست کے کئی انجینئرنگ کالجز میں اب کافی نشستیں خالی ہوتی ہیں۔ انجینئرنگ کی کچھ خاص برانچیز جیسے میکانیکل ، سول ، الیکٹرونکس ، آٹو موبائیل ، الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن ان شعبوں میںنشستیں ملنا آسان ہے۔ آئی ٹی ، کمپیوٹر ، کمپیوٹر سائنس ، آرٹی فیشیل انٹیلی جنس ، ڈیٹا سائنس ، الیکٹریکل ، کمپیوٹر ٹیکنالوجی ان شعبوں میں زیادہ مارکس درکار ہیں ۔لہٰذا خوب محنت کریں او ر سی ای ٹی میں بہتر مارکس لائیں۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK