• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچوں کے امتحانات: چند اہم باتیں

Updated: October 27, 2026, 3:55 PM IST | Momin Sadia Muhammad Saqib | Mumbai

امتحانات سے پہلے ہی روزانہ پڑھائے جانے والے اسباق کی گھر پر مشق کرنا تاکہ امتحانات کے دوران جلدی یاد ہو جائے۔

Do not pressure children regarding grades. Image: INN
بچوں پر نمبرات کا دباؤ نہ ڈالیں۔ تصویر: آئی این این

امتحان کی تیاری میں طلبہ کا کردار

(۱)امتحانات سے پہلے ہی روزانہ پڑھائے جانے والے اسباق کی گھر پر مشق کرنا تاکہ امتحانات کے دوران جلدی یاد ہو جائے۔

(۲)امتحان سے پہلے ہی پڑھائی کا ٹائم ٹیبل بنانا۔

(۳)گھر پر روزانہ کم از کم دو گھنٹے پڑھائی کرنا۔

(۴)جو مضمون مشکل لگتا ہے اس میں اساتذہ اور اپنے بڑوں کی مدد لینا۔

(۵)نا کامیابی سے ڈرنے کے بجائے زیادہ محنت کرنا۔

(۶)فضول کاموں سے دور رہنا۔

یہ بھی پڑھئے:فیصلہ سازی کی صلاحیت کیسے بہتر بنائیں؟

امتحان کے دوران والدین کا کردار

(۱)بچوں کو پڑھائی کرنے کے لئے ڈانٹنے کے بجائے سمجھا کر پڑھنے کی ترغیب دینا۔

(۲)والدین صرف اسکول یا ٹیوشن پر ہی بھروسہ نہ کریں بلکہ اپنے بچوں کے ساتھ پڑھائی کیلئے تھوڑا وقت دیں۔

(۳)اگر بچے کم مارکس حاصل کرتے ہیں تو انہیں ڈانٹنے یا مارنے کے بجائے اطمینان سے انہیں آگے اور زیادہ محنت کرنے کے لئے کہیں۔

(۴)بچوں کے امتحان کے دوران والدین بھی اپنی مصروفیات کا کچھ وقت بچوں پر دیں۔

امتحان کی تیاری میں اساتذہ کا کردار

(۱)امتحان سے کچھ دن پہلے اساتذہ دھیان دیں کے انہوں نے جو کچھ بھی پڑھایا ہے بچوں کو اس کا اعادہ کروا لیں۔

(۲)تمام بچوں کا ذہن ایک جیسا نہیں ہوتا اس لئے اگر کوئی بچہ دوبارہ پوچھتا ہے تو اسے اطمینان سے جواب دیں۔

(۳)امتحان کے تعلق سے بچوں میں ڈر پیدا کرنے کے بجائے انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیں۔

(۴)اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے مضمون کو اس طرح بیان کریں کہ بچے کسی بھی مضمون کو مشکل نہ سمجھیں۔

اگر ان باتوں پر توجہ دی گئی تو جن بچوں کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے ’’اگر امتحان نہ ہوتے.... تو بہتر ہوتا!‘‘ یہ خیال کبھی نہیں آئے گا، بلکہ وہ امتحان کو اپنی ترقی کا ذریعہ سمجھیں گے۔

(مضمون نگار صمدیہ ہائی اسکول، بھیونڈی کی معلمہ ہیں)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK