• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فروزن فوڈز کا استعمال صحت کیلئے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے

Updated: January 19, 2023, 11:56 AM IST | MUMBAI

فروزن فوڈز کا استعمال روز بہ روز بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اگرچہ فروزن فوڈز کی بدولت کھانے پکانے اور اسے محفوظ بنانے کا عمل انتہائی آسان ہو گیا ہے۔

Ingredients in frozen foods cause obesity; Photo: INN
فروزن فوڈز میں شامل اجزاء موٹاپے کا سبب بنتے ہیں; تصویر:آئی این این

فروزن فوڈز کا استعمال روز بہ روز بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اگرچہ فروزن فوڈز کی بدولت کھانے پکانے اور اسے محفوظ بنانے کا عمل انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ تاہم، ان کے مضر صحت اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
 فروزن فوڈ کو فریش رکھنے اور ان کا ذائقہ قائم رکھنے کے لئے اس میں اسٹارچ شامل کیا جاتا ہے جو جسم میں ہائی گلوکوز لیول کا باعث بنتا ہے۔ یہ انسانی صحت خصوصاً ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
 فروزن فوڈز میں موجود ٹرانس فیٹس امراض قلب کا سبب بن سکتاہے جبکہ ان میں پائی جانے والی نمک کی اضافی مقدار ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔
 فروزن فوڈز کولمبے عرصے تک خراب ہونے سے بچانے کے لئے اس میں مختلف قسم کے کیمیکلز اور سوڈیم کا استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضرہیں۔اسی طرح فروزن فوڈز میں شامل کیلوریز کی اضافی مقدار انسان کو موٹاپے کی طرف دھکیلتی ہے۔ لہٰذا فروزن فوڈز کی جگہ تازہ پھل، گوشت اور سبزیوں کا استعما ل صحت کے اعتبار سے زیادہ مفید ہے۔
 غرض یہ کہ اشتہاروں میں دکھائے جانے والے فریب اور ڈبوں کی چمک دمک کا شکار مت بنیں۔ کھانے پینے کی چیزوں کو تازہ خریدیں اور گھر ہی میں تیا رکریں کیونکہ وقت کی یہ تھوڑی سی بچت آپ کو مہنگی بھی پڑ سکتی ہے۔

womens Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK