Inquilab Logo

اب کانٹیکٹ لینس کو بھی اسمارٹ بنایا جارہاہے

Updated: January 20, 2020, 1:36 PM IST | Agency

وہ دن دور نہیں جب خصوصی کانٹیکٹ لینس سے آپ اندھیرے میں بھی دیکھ سکیں گے، سڑک سے آگے کا راستہ معلوم کرسکیں گے، کسی بھی جگہ کا احوال پتہ کرسکیں گے لیکن ساری معلومات براہِ راست آپ کی آنکھوں پر اترے گی جس کے لیے کسی عینک کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کانٹیکٹ لینس ۔ تصویر : آئی این این
کانٹیکٹ لینس ۔ تصویر : آئی این این

 لاس ویگاس : وہ دن دور نہیں جب خصوصی کانٹیکٹ لینس سے آپ اندھیرے میں بھی دیکھ سکیں گے، سڑک سے آگے کا راستہ معلوم کرسکیں گے، کسی بھی جگہ کا احوال پتہ کرسکیں گے لیکن ساری معلومات براہِ راست آپ کی آنکھوں پر اترے گی جس کے لیے کسی عینک کی ضرورت نہیں ہوگی۔آپ چلتے پھرتے موسم کا حال، کھیل کا احوال، اسٹاک کا بیان، سرکاری فرمان اور بین الاقوامی معاملات اور خبریں اپنی آنکھ میں ہی پڑھ سکیں گے۔ اگر لینس کو آنکھ کےقریب لاکر دیکھا جائے تو اس میں ننھے روشن الفاظ دیکھے جاسکتے ہیں جو لینس پہننے کے بعد دکھائی دیتے ہیں۔ اس کےساتھ دل کی دھڑکن اور جسمانی کیفیات بھی ظاہر کرتا ہے۔اس کےعلاوہ اگر آپ کسی انجانی راہ پر چل رہےہوں تو لینس آگے کا راستہ اور رکاوٹوں سےبھی آگاہ کرسکے گا۔
 اس کی تیاری میں بہت ساری کمپنیاں ایک ساتھ کام کررہی ہیں جن میںگوگل،امیزون، زیئس اور فلپس وغیرہ شامل ہیں۔ان کمپنیوں نے مل کر اکیسویں صدی کا حقیقی کانٹیکٹ لینس ڈیزائن کیا ہے جس میں ہر طرح کے لوازمات موجود ہوں گے لیکن ابھی یہ لینس بازار میں دستیاب نہیںکیونکہ ایف ڈی اے کی جانب سے اب تک اسے سند نہیں مل سکی ہے۔یہ الفاظ دکھانے والا بے جان لینس نہیں بلکہ یہ تمام اشیا کا احساس کرتا ہے، آنکھوں کی حرکت کا پتہ دیتا ہے اور کمزور بصارت والوں کو دیکھنے میں مدد بھی دے سکے گا۔ اسی وجہ سے موجو لینس اسمارٹ عینک یااسمارٹ واچ جیسا نہیں ہے۔فی الحال لینس کے اندر ہی ایک چھوٹی بیٹری لگائی گئی ہے لیکن اگلے مرحلے میں اسے وائرلیس کے ذریعے توانائی پہنچائی جائے گی۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK