Inquilab Logo

سی ٹی ای ٹی کا انعقاد ۳۱؍ جنوری ۲۰۲۱ء کو ہوگا

Updated: January 13, 2021, 12:43 PM IST | Agency | New Delhi

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے سینٹرل ٹیچر الجبلٹی ٹیسٹ( سی ٹی ای ٹی ) کا انعقاد۳۱؍جنوری ۲۰۲۱ء کو ہوگا۔ سی بی ایس ای جلد ہی ایڈمٹ کارڈ جاری کرے گا۔

Book - Pic : INN
کتاب ۔ تصویر : آئی این این

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے سینٹرل ٹیچر الجبلٹی ٹیسٹ( سی ٹی ای ٹی ) کا انعقاد۳۱؍جنوری ۲۰۲۱ء کو ہوگا۔  سی بی ایس ای جلد ہی  ایڈمٹ کارڈ جاری کرے گا۔جن امیدواروں نے سی ٹی ای ٹی کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے وہ آفیشیل ویب سائٹ’ctet.nic.in‘ پر لاگ ان کرکے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ دھیان رہے کہ یہ امتحان پہلے جولائی ۲۰۲۰ء میں منعقد کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کووِڈ۱۹؍ کے سبب یہ موخر کردیا گیا تھا۔ اب سی ٹی ای ٹی ۳۱؍جنوری ۲۰۲۱ء کو منعقد کیا جائے گا۔ سی بی ایس ای نے کورونا وائرس کی وباء کو پیش نظر رکھتے ہوئے امیدواروں کی سلامتی اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد کے لئے اس سال امتحانی مراکز کے شہروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ اب سی ٹی ای ٹی  ملک کے ۱۳۵؍ شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔ اس فہرست میں شامل ہونے والے نئے شہروں میں  لکھیم پور، نگاؤں، بیگو سرائے، گوپال گنج، پورنیا، روہتاس ، سارن، بھلائی دُرگ، بلاس پور، ہزاری باغ، جمشید پور، لدھیانہ، امبیڈکر نگر، بجنور، بلند شہر، دیوریا، گونڈا، پرتاپ گڑھ، شاہجہاں پور ، سیتا پور اور ادھم سنگھ نگر شامل ہیں۔ سی بی ایس ای کی جانب سے کہاگیا کہ ’’طلبہ کے ذریعے منتخب کردہ امتحانی مراکز کے متبادل کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں اسی شہر میں امتحانی مرکز مختص کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، لیکن حالات کےپیش نظر یہ ہوسکتا ہے کہ طلبہ کو اپنے منتخب کردہ چار متبادل کے علاوہ کسی اور شہر میں بھی  امتحان دینے جانا پڑسکتا ہے۔‘‘سی ٹی ای ٹی سال میں دو بار جولائی اور دسمبر میں منعقد کیا جاتا ہے۔ دسمبر سیشن کے امتحان کے لئے نوٹی فکیشن عام طور پر اگست ستمبر میں جاری کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK