Inquilab Logo

کارڈرائیونگ کے دوران کلچ کے ساتھ یہ غلطیاں نہ کریں

Updated: July 18, 2020, 3:16 AM IST | Ashwin Tiwari | New Delhi

اس مضمون میں  ڈرائیونگ کے حوالے سے کچھ اہم باتیں و مشورے پیش کئے جارہے ہیں جو کار کی صحت کیلئے بھی مفید ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ڈرائیونگنہ صر ف صلاحیت ہے بلکہ یہ ایک فن بھی ہے۔ جس طرح سے آپ کو اپنے جسم کو فٹ رکھنے کیلئے خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ویسےہی کار کی فٹنس کیلئے بھی احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے۔ لہٰذا ڈرائیونگ کرتے وقت خاص باتوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ بیشتر صاحبان ڈرائیونگ کے وقت کار کے کلچ کےساتھ کچھ غلطیاں کرتے ہیں  جس کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی کلچ خراب ہوجاتا ہے ۔ اس خرابی کا سیدھا اثر ’کارکی لائف‘پر پڑتا ہے۔ اس مضمون میں  ہم ۵؍ایسے نکات بیان کررہے ہیں جن پر آپ کو خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آئیے جانتے ہیں وہ باتیں کیا ہیں ۔
پِک اَپ کیلئے کلچ  کا استعمال
 ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی کار بہتر پِک اَپ دے اور کم وقت میں  ہی رفتار پکڑلے۔ اس لئے زیادہ تر لوگ کلچ کو دباکر زیادہ ایکسلریٹر کا استعمال کرتے ہیں اور ایک جھٹکے میں کلچ کو چھوڑتے ہوئے کار کو دوڑاتے ہیں ۔جان لیجئے کہ ایسا کرنا آپ کی کار کی صحت کیلئے بالکل بھی ٹھیک نہیں  ۔ لہٰذا ایسا بھول کر بھی نہ کریں ۔ اس کا راست اثر انجن پر پڑتا ہے۔ کار کو آگے بڑھاتے وقت کلچ اور ایکسلریٹر دونوں  کا توازن بنائے رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ کچھ نوجوان ’وہیل اِسپن‘ دکھانے کے چکر میں بھی ایسا کرتے ہیں ۔ اس کے لئے آپ کو یہ سیکھنا بے حد ضروری ہے کہ کتنے دباؤ کے ساتھ کلچ اور ایکسلریٹر کا استعمال کرنا ہے۔
آدھے کلچ پر چلانا
 کچھ کار ڈرائیوز کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ کلچ کو پوری طرح سے رِیلیز نہیں  کرتے ہیں اور آدھے کلچ پر ہی کار چلاتے ہیں ۔ حالانکہ یہ سلنگ کلچ سے تھوڑا الگ ہے لیکن اس کا برا اثر نہ صرف کلچ پلیٹ پر پڑتا ہے بلکہ اس سے انجن بھی متاثر ہوتا ہے۔ اس لئے کار کے آگے بڑھتے وقت کلچ کو دھیمے دھیمے چھوڑیں اور کلچ سے پیر ہٹالیں ۔
کلچ کو فُٹ ریسٹ کے طور پر استعمال کرنا
 یہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ ڈرائیونگ کرتے وقت پیروں  کا تھکنا ایک عام عمل ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کلچ پیڈل کو فُٹ ریسٹ کی طرح استعمال کریں ۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ پریمیم کاروں میں ایک ’ڈیڈ پیڈل ‘بھی دیا جاتا ہے جس پر ڈرائیونگ کرنے والا شخص اپنے پیر رکھ سکے۔ جب آپ کلچ پر پیر رکھے ہوتے ہیں اس وقت پیر کا وزن کلچ پر دباؤ ڈالتا ہےاور خفیف سا جھٹکا بھی کلچ کو متحرک کردیتا ہے جوکہ کار کی صحت کیلئے بالکل بھی ٹھیک نہیں ۔ اس لئے کلچ کو چھوڑنے کے بعد پیر کو فلور بورڈ پر ہی رکھیں ۔
 کلچ کو جلدی سے چھوڑنا
 کار ڈرائیو کرتے وقت کلچ کو دھیرے دھیرے چھوڑنا چاہئے۔ یہ غلطی زیادہ تر نئے موٹر سوار وں کے ساتھ دیکھنے کو ملتی ہے۔ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں  ہوتا ہے کہ کلچ کو کیسے چھوڑیں ۔ ایک جھٹکے میں یا عجلت میں کلچ چھوڑنے سے نہ صرف کار بند پڑجاتی ہے بلکہ اس کا برا اثر انجن اور کلچ پلیٹ دونوں  پر پڑتا ہے ۔ اس کے علاوہ بار بار ایسا کرنے سے کلچ پلیٹ ’اوور ہیٹ‘ بھی ہوتی ہے۔ اس سے اس کے جلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسا کرنے سے اجتناب برتیں اور صحیح طریقے سے کلچ کو چھوڑیں ۔
بیلنس کرنے کیلئے کلچ کا استعمال
 زیادہ تر ڈرائیوروں  میں یہ عادت دیکھی جاتی ہے کہ وہ کار کو بیلنس کرنے کیلئے کلچ اور ایکسلریٹر کا استعمال کرتے ہیں ۔ اگر آپ کسی ایسے راستے پر ڈرائیونگ کررہے ہیں جہاں  پر کار کو بیلنس کرنےمیں دقت آ رہی ہے تو ایسی صورتحال میں  کلچ سے کار کو بیلنس کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ اس دوران آپ رفتار کو دھیمی کرسکتے ہیں یا پھر بریک کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ کار کو بیلنس کرنے کیلئے کلچ کا استعمال کرنے کی وجہ سے کلچ پلیٹ اوور ہِیٹ ہوتی ہے اور کئی معاملات میں یہ ’فیل‘ بھی ہوجاتی ہے۔
 امید ہے آپ مذکورہ بالا نکات کو بخوبی سمجھیں  گے اور کار ڈرائیونگ کے وقت ان باتوں  کا خیال رکھیں گے۔ یہ مشورے نہ صرف محفوظ  ڈرائیونگ کیلئے مددگار ہے بلکہ آپ کی کار کی صحت کیلئے بھی مفید ہے ۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK