Inquilab Logo

چہرے کی جھریوں سے پریشان نہ ہوں، یہ ہیں روک تھام کے چند طریقے

Updated: January 27, 2023, 11:16 AM IST | MUMBAI

چہرے پر جھریاں کس کو پسند ہوسکتی ہیں؟ یقیناً کسی کو نہیں، خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمودار ہوجائیں مگر اپنے چہرے کی خوبصورتی یا بڑھاپے کی اس علامت کو کافی حد تک دور رکھا جاسکتا ہے

Pressure on the face during sleep can be a cause of wrinkles; Photo: INN
نیند کے دوران چہرے پر پڑنے والا دباؤ جھریوں کی ایک وجہ ہوسکتا ہے; تصویر:آئی این این

چہرے پر جھریاں کس کو پسند ہوسکتی ہیں؟ یقیناً کسی کو نہیں، خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمودار ہوجائیں مگر اپنے چہرے کی خوبصورتی یا بڑھاپے کی اس علامت کو کافی حد تک دور رکھا جاسکتا ہے اور اس کا راز آپ کی اپنی ایک عادت میں چھپا ہے اور وہ ہے نیند۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ کم نیند جھریوں کا باعث بن سکتی ہے؟ جی ہاں طبی ماہرین اس کی تصدیق کرتے ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ سونے کا انداز تک چہرے کی جلد پر لکیروں کا باعث بن سکتا ہے۔
 چہرے پر جھریاں کولاجن (بے رنگ پروٹین) اور لچک ختم ہونے کے نتیجے میں نمودار ہوتی ہیں اور نیند کے دوران چہرے پر پڑنے والا دباؤ اس کی وجہ ہوسکتا ہے۔
چت لیٹنا: اگر تو آپ سوتے وقت پیٹ کے بل یا دونوں پہلوؤں پر لیٹتی ہیں تو اس سے چہرے پر مسلسل دباؤ پڑ رہا ہوتا ہے اور وقت گزرنے کیساتھ وہاں لکیریں پیدا ہو جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کا علاج کمر کے بل یا چت لیٹنے میں چھپا ہے جس سے چہرے پر کسی قسم کا دباؤ نہیں پڑتا۔
تکیوں کو بدل دینا: اگر آپ چت نہیں لیٹ سکتی اور چہرے پر دباؤ کو جھریوں میں بدلنے سے روکنا چاہتی ہیں تو کاٹن کی جگہ اپنے تکیوں کو ریشم یا ساٹن سے بدل دیں۔ ریشمی غلاف میں آپ کی جلد تکیے پر پھسلے گی یا یوں کہہ لیں کہ چہرے پر دباؤ بہت کم پڑے گا۔
نیند پوری کرنا: جھریوں کی روک تھام کے لئے کچھ بھی کرلیں مگر نیند پوری نہ کی تو کوئی فائدہ نہیں، مناسب وقت میں نیند اس کے لئے سب سے ضروری ہے یعنی ۷؍ سے ۸؍ گھنٹے سونا جس سے جلد کی تازگی دوبارہ بحال ہوجاتی ہے۔ اس لئے جلدی سونے اور جلدی اٹھنے کی عادت اپنا لیں۔

womens Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK