Inquilab Logo

سائیکل سواری کی عادت عمر میں اضافہ کرتی ہے: ماہرین

Updated: May 27, 2020, 5:02 AM IST | Agency

سائیکل چلانابہترین ورزش کے ساتھ ساتھ عمر میں اضافہ کا بھی باعث ہے۔ برطانیہ میں مردم شماری اور دیگر اقسام کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کار چلانے کے کی عادت کو کچھ کم کرکے معمول کے تحت سائیکل چلائی جائے تو اس سے دیگر کے مقابلے میں قبل ازوقت موت کو۲۰؍ فیصد تک دور کیا جاسکتا ہے

Cycling - Pic : INN
سائکلنگ ۔ تصویر : آئی این این

سائیکل چلانابہترین ورزش  کے ساتھ ساتھ عمر میں اضافہ کا بھی باعث ہے۔ برطانیہ میں مردم شماری اور دیگر اقسام کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کار چلانے کے کی عادت کو کچھ کم کرکے معمول کے تحت سائیکل چلائی جائے تو اس سے دیگر کے مقابلے میں قبل ازوقت موت کو۲۰؍ فیصد تک دور کیا جاسکتا ہے۔اس ضمن میں برطانوی ماہرین نے گزشتہ۲۵؍ برس کا ڈیٹا لیا ہے اور اس کا مطالعہ کیا ہے۔ اس میں لاکھوں افراد کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو بھی نوٹ کیا ہے۔ اس میں کار کے ذریعے سفر کرنے اور پیدل چلنے، عوامی ٹرانسپورٹ یا پھر سائیکل چلانے اور اموات کے درمیان تعلق نوٹ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ باقاعدہ طور پر سائیکل چلانے سے کینسر اور دل کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ پھر کووِڈ۱۹؍ کے لاک ڈاؤن کے تناظر میں بھی ماہرین نے سائیکل سواری پر زور دیا ہے۔ اس مطالعے میں شامل تمام ماہرین اور ڈاکٹروں نے سائیکل چلانے پر زور دیا ہے۔ یہ تحقیق امپیریل کالج اور جامعہ کیمبرج نے مشترکہ طور پر کی ہے جس میں۱۹۹۱ء سے لے کر۲۰۱۶ء تک برطانیہ اور ویلز کے تین لاکھ افراد کا ڈیٹا پڑھا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی کہ کار چلانے والوں کے مقابلے میں جو لوگ سائیکل چلاتے ہیں ان میں قبل ازوقت موت کا خطرہ۲۰؍ فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح دل کے امراض کا خدشہ بھی۲۴؍ فیصد تک کم دیکھا گیا اور کینسر سے مرنے کی شرح۱۶؍ فیصد کم دیکھی گئی ہے۔ یہ تمام فرق سائیکل چلانے یا پیدل چلنے کی اہمیت کو ثابت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK