Inquilab Logo

یوجی سی سمیت کئی اہم انٹرنس امتحانات کی تواریخ میں توسیع

Updated: May 18, 2020, 11:40 AM IST | Agency

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے کورونا وائرس کی وباء ے پیش نظر کئی اہم انٹرنس امتحانات کی درخواست کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ وہ انٹرنس امتحانات جن کے لئے درخواست کے عمل میں توسیع کی گئی ہے وہ یوجی سی نیٹ، سی ایس آئی آر نیٹ، جے این ئو ای ای اور آسی اے آر انٹرنس امتحان ہیں

Exam - Pic : INN
امتحان ۔ تصویر : آئی این این

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے کورونا وائرس کی وباء ے پیش نظر کئی اہم انٹرنس امتحانات کی درخواست کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ وہ انٹرنس امتحانات جن کے لئے درخواست کے عمل میں توسیع کی گئی ہے وہ یوجی سی نیٹ، سی ایس آئی آر نیٹ، جے این ئو ای ای اور آسی اے آر انٹرنس امتحان ہیں۔ جن اہل اور متمنی امیدواروں نے ابھی تک ان انٹرنس امتحانات کے لئے درخواست نہیں کی ہے وہ اب ۳۱؍ مئی تک اپنا درخواست فارم بھرسکتے ہیں۔فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال  نشنک نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’کووِڈ۱۹؍ کے باعث طلبہ اور سرپرستوں کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہیں کہیں طلبہ کی جانب سے کئی اہم انٹرنس امتحانات آئی سی اے آر، جے این ئو ای ای ، یوجی سی نیٹ، سی ایس آئی آر نیٹ کے لئے آن لائن درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ کو آگے بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی جس پر میں نے این ٹی اے کوان امتحانات کی تاریخ بڑھانے کی صلاح دی تھی ۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK