رواں برس گزرنے میں صرف پانچ دن باقی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس دوران صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
صبح کی شروعات نیم گرم پانی سے کیجئے، پیٹ سے متعلق مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
رواں برس گزرنے میں صرف پانچ دن باقی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس دوران صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ کوشش ہونی چاہئے کہ صحتمند طرزِ زندگی اپنائی جائے تاکہ انسان کا جسم چست و درست رہے۔ آج اس کالم میں چند صحتمند عادتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے:
موسم ِ سرما میں یہ عادتیں اپنائیں
صبح کی شروعات نیم گرم پانی سے کریں تاکہ ہاضمہ درست رہے، پیٹ میں گیس نہ بنے اور تیزابیت کی شکایت نہ ہو۔
صبح کی ہلکی دھوپ میں ۱۰؍ سے ۲۰؍ منٹ چہل قدمی کریں تاکہ میٹابولزم تیز ہونے کے ساتھ ساتھ موڈ بہتر ہو۔
اس موسم میں اچھی صحت کے لئے آئرن سے بھرپور غذائیں جیسے کہ پالک، میتھی اور راجما شامل کریں۔ یہ غذائیں موسم ِ سرما میں جسم پر طاری ہونے والی سستی سے نجات دلاتی ہیں۔
عشائیہ میں ہلکی پھلکی غذا لیں، جیسے کہ سوپ پئیں، سبزی اور باجرہ شامل کریں۔
خلاصہ
سردی کے موسم میں چونکہ پیاس کی شدت کا احساس کم ہوتا ہے لیکن جسمانی ضرورت پوری کرنے کے لئے ۶؍ سے ۸؍ گلاس پانی پینا چاہئے۔ اس کے علاوہ، روزانہ کم از کم ایک پھل کو خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہئے۔ ان چھوٹی چھوٹی مگر مؤثر تبدیلیوں سے موسم ِ سرما میں صحتمند رہنا ممکن ہوسکتا ہے۔