• Thu, 18 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدافعتی نظام کو فعال اور صحتمند بنانے کے قدرتی طریقے

Updated: December 18, 2025, 3:42 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

گزرتے دسمبر کے ساتھ ہی موسم میں خنکی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس موسم کی سرد ہوا جلد کی نمی چھین لیتی ہے، ساتھ ہی سردی زکام اور بخار جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Ginger, turmeric and black pepper tea strengthens the immune system. Picture: INN
ادرک، ہلدی اور کالی مرچ کی چائے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ تصویر: آئی این این
گزرتے دسمبر کے ساتھ ہی موسم میں خنکی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس موسم کی سرد ہوا جلد کی نمی چھین لیتی ہے، ساتھ ہی سردی زکام اور بخار جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس صورت میں مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کی کوشش ہونی چاہئے۔ آج اس کالم میں جانئے مدافعتی نظام کو فعال اور صحتمند بنانے کے قدرتی طریقے کے بارے میں:
موسم ِ سرما کے امیونٹی بوسٹرس
 ادرک، ہلدی اور کالی مرچ کی چائے جسم سے نقصاندہ مادّے کا اخراج کرتی ہے۔
 موسمی پھل جیسے کہ سٹرس فروٹس، سیب، انار وغیرہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو انسانی جسم کو بیمار پڑنے سے بچاتے ہیں۔
 پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے کہ انڈے، دالیں، چنا، پنیر وغیرہ مدافعت کے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
 پروبائیوٹکس جیسے کہ دہی اور بٹر ملک معدے کی صحت کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ معدہ صحت مند رہنے سے جسمانی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔
علاوہ ازیں، روزانہ ۷؍ سے ۸؍ گھنٹہ سوئیں۔ نیند کا براہِ راست اثر مدافعتی نظام پر پڑتا ہے۔ اسی کے ساتھ سونے کے اوقات میں بگاڑ پیدا ہونے سے وقت بے وقت بھوک لگتی ہے۔ اس لئے اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ معمولات منظم کئے جائیں۔ روزانہ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ ورزش یا چہل قدمی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK