آئرن خون کے ذریعہ جسم میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ اگر اس کی کمی ہوگی تو انسانی جسم کمزور محسوس کرتا ہے اور توانائی کی کمی بھی واقع ہوتی ہے۔
بعض اوقات آپ کا جسم چھوٹی چھوٹی علامات کے ذریعے آپ کو کچھ بتانے کی کوشش کرتا ہے.... تھکاوٹ، بالوں گرنا، موڈ میں تبدیلی، نیند یا توانائی میں کمی۔ ایسا بے وجہ نہیں ہوتا ہے۔ یہ علامات ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کے جسم میں اہم غذائی اجزاء کی کمی ہے۔ آج اس کالم میں چند اہم اجزاء کا ذکر کیا جا رہا ہے اور اُن کی کمی سے ہونے والے مسائل کے بارے میں بھی:
(۱)آئرن کی کمی
اگر آپ کے بال گرتے ہیں، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں اور سو کر اُٹھنے کے بعد بھی تھکان محسوس کرتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں آئرن کی کمی ہے۔ آئرن خون کے ذریعہ جسم میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ اگر اس کی کمی ہوگی تو انسانی جسم کمزور محسوس کرتا ہے اور توانائی کی کمی بھی واقع ہوتی ہے۔
حل: اپنی خوراک میں پالک، گُڑ، کھجور، انار اور انڈے شامل کریں۔
(۲)میگنیشیم کی کمی
اگر آپ کو بے چینی یا گھبراہٹ کے علاوہ نیند نہ آنے کی شکایت ہیں تو یہ علامات میگنیشیم کی کمی ہوسکتی ہے۔ میگنیشیم پٹھے، دل اور اعصاب کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔
حل: خشک میوہ جات، بیج، ہول گرین اور پتے والی سبزیاں کھائیں۔
(۳)وٹامن ڈی کی کمی
اگر آپ کا موڈ اچھا نہیں ہے، بہت جلد سردی زکام ہوجاتا ہے اور ہمیشہ تھکان طاری رہتی ہے تو وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔ وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موڈ اور مدافعتی نظام پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
حل: روزانہ صبح ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔ اسکے علاوہ انڈا، دودھ اور مچھلی کھائیں۔
(۴)وٹامن بی ۱۲
اگر چکر آنا، چیزوں کا بھولنا، تھک کر چور ہونا جیسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ وٹامن بی ۱۲؍ کا شکار ہیں۔ یہ وٹامن اعصاب اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
حل: انڈا، مچھلی، ڈیری پروڈکٹس اور وٹامن بی ۱۲؍ فورٹیفائیڈ فوڈز استعمال کریں۔
یاد رکھیں، آپ کا جسم ہمیشہ آپ کو اشارے دیتا ہے۔ انہیں نظر انداز نہ کریں۔ ایک معمولی بلڈ ٹیسٹ اور متوازن خوراک آپ کی توانائی اور صحت کو بحال کرسکتی ہے۔