Inquilab Logo Happiest Places to Work

قبض سے پریشان ہیں؟ یہ پانچ آسان اور قدرتی طریقے اپنایئے

Updated: July 31, 2025, 3:51 PM IST | Hafsah Thim | Mumbai

پیٹ پھولا ہوا، بھاری یا سخت محسوس ہوتا ہے؟ یہ سبھی قبض کی علامات ہیں جو بیحد عام ہے۔ اس سے نجات پانا آسان ہے۔ آج اس کالم میں ۵؍ آسان اور قدرتی طریقے بتائے جا رہے ہیں۔

Eat fiber-rich foods for good stomach health. Photo: INN
پیٹ کی اچھی صحت کیلئے فائبر سے بھرپور غذائیں کھائیں۔ تصویر: آئی این این

پیٹ پھولا ہوا، بھاری یا سخت محسوس ہوتا ہے؟ یہ سبھی قبض کی علامات ہیں جو بیحد عام ہے۔ اس سے نجات پانا آسان ہے۔ آج اس کالم میں ۵؍ آسان اور قدرتی طریقے بتائے جا رہے ہیں۔
(۱) صبح سب سے پہلے پانی پئیں
 اپنے دن کی شروعات ایک یا دو گلاس نیم گرم پانی سے کیجئے۔ اس سے نظام ہضم حرکت میں آجاتا ہے اور آپ بآسانی حاجت سے فارغ ہوسکتے ہیں۔
٭آپ نیم گرم پانی میں لیموں اور ایک چٹکی نمک بھی شامل کرسکتے ہیں۔
(۲) خشک آلو بخارا
 رات بھر خشک آلو بخارا بھیگنے کیلئے رکھیں اور صبح انہیں کھا لیں۔ خشک آلو بخارا میں فائبر اور سوربیٹول وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ نسخہ قبض کی شکایت دور کرنے میں کارآمد ہے۔
٭خشک آلو بخارا کو اسموتھی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
(۳)رات میں اسپغول کا استعمال
 اسپغول فائبر کا بہترین ذریعہ ہے۔ پیٹ کے مسائل میں انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔ رات کو سونے سے قبل ایک چھوٹا چمچہ پانی یا دودھ کے ساتھ لیں۔
٭دن بھر مناسب مقدار میں پانی پئیں۔
(۴) رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی
 رات کے کھانے کے بعد ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ چہل قدمی کرنے سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔ آنتوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے۔
٭آپ لائٹ یوگا یا اسٹریچنگ بھی کرسکتے ہیں اس سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔
(۵)فائبر سے بھرپور غذائیں
 اپنی خوراک میں پھل، سبزیاں، اوٹس، دال اور بھیگا ہوا چیا سیڈز شامل کریں۔ زیادہ استعمال سے پرہیز کریں کیونکہ ان کی زیادتی پیٹ میں گیس بنا سکتی ہے۔
٭روزانہ ۲۵؍ سے ۳۰؍ گرام فائبر سے بھرپور غذائیں استعمال کریں، ساتھ ہی مناسب مقدار میں پانی پئیں۔
 ان چند سادہ عادتوں پر عمل کریں تاکہ پیٹ ہلکا، خوش اور آرام دہ محسوس کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK