• Fri, 07 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فوسل جین۵؍ای اسمارٹ واچ ہندوستان میں لانچ

Updated: February 15, 2021, 11:25 AM IST | Agency

فوسل جین ۵؍ای اسمارٹ واچ کو اکتوبر ۲۰۲۰ء میں امریکہ میں لانچ کیا گیا تھا۔ اب یہ نئی اسمارٹ گھڑی ہندوستانی بازار میں بھی پہنچ گئی ہے۔

Fossile Gen - Pic : INN
فوسیل جین ۔ تصویر : آئی این این

فوسل جین ۵؍ای اسمارٹ واچ کو اکتوبر ۲۰۲۰ء میں امریکہ میں لانچ کیا گیا تھا۔ اب یہ نئی اسمارٹ گھڑی ہندوستانی بازار میں بھی پہنچ گئی ہے۔ یہ اسمارٹ واچ امولیڈ ڈسپلے اور پرانے کوالکم اسنیپ ڈریگن ۳۱۰۰؍ پروسیسر سے لیس ہے۔ اس میں کویک چارج، ۳؍اے ٹی ایم واٹر ریزسسٹنٹ اور ہارٹ ریٹر مانیٹرنگ جیسے فیچرس دئیے گئے ہیں۔ ’Fossil Gen 5E‘کی قیمت جی ایس ٹی کے ساتھ ۱۸؍ۃزار ۴۹۰؍ وپے ہے اور یہ کمپنی کی آفیشیل ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ فلپ کارٹ سے بھی خریدی جاسکتی ہے۔ اس اسمارٹ واچ کے دو ڈیزائن ہیں، مرد صارفین کے لئے یہ ۴۴؍ایم ایم اور خاتون صارفین کے لئے ۴۲؍ ایم ایم کی سائز میں  سلی کان، اسٹین لیس اسٹیل، لیدر اور اسٹین لیس اسٹیل میش کے رنگوں  میں دستیاب ہوگی۔ مزید تفصیلات کے مطابق فوسل جین ۴؍ ای گوگل کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتی ہے۔ اس میں ۴۴؍ ایم ایم اور ۴۲؍ ایم ایم سائز کے متبادل ہوں گے۔ یہ ۵؍اے ٹیم ایم واٹرریزسسٹنٹ کی خوبی سے لیس ہے۔ جین ۵؍ ای میں ۱ء۱۹؍ انچ امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 390x390پکسل ریزولیوش اور ۳۲۸؍ پی پی آئی کی پکسل ڈینسٹی موجود ہے۔ یہ اسمارٹ واچ اسنیپ ڈیگن ویئر ۳۱۰۰؍ پروسیسر سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک جی بی ریم اور ۴؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے۔ کنکٹی ویٹی کے لئے اس میں بلیو ٹوتھ ۴ء۲، این ایف سی اور وائی فائی ملے گا۔ وہیں سینسرس میں ایکسلیرو میٹر،جائیرو اسکوپ، آف باڈی آئی آر اور پی پی جی ہارٹ ریٹر سینسر شامل ہے۔ فوسل کا کہنا ہے کہ ایکسٹینڈیڈ موڈ میں اس گھڑ ی کو ۲۴؍ گھنٹے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تیز چارجنگ کے ساتھ یہ گھڑی ۵۰؍ منٹ میں ۸۰؍ فیصد چارج ہوجاتی ہے۔ اس میں ملٹی پل بیٹری موڈ دئیے گئے ہیں جس میں ڈیلی موڈ ، ایکسٹینڈیڈ موڈ ، ٹائم اونلی موڈ اور کسٹم موڈ شامل ہیں۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK