• Fri, 07 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مقبولیت میں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل مردوں کے فائنل کی برابری کرلی

Updated: November 07, 2025, 5:35 PM IST | Mumbai

ٹیم انڈیا نے اتوار کو آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا ۲۰۲۵ء میں تاریخ رقم کر دی، جب اس نے اپنی پہلی آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ ٹرافی جیت لی۔ جیو ہاٹ اسٹار نے ناظرین کی ریکارڈ توڑ تعداد کے ساتھ وابستگی اور رسائی کے نئے معیار قائم کیے۔

Women Cricket Team.Photo:INN
خواتین کی ٹیم انڈیا۔ تصویر:آئی این این

ٹیم انڈیا نے اتوار کو آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا ۲۰۲۵ء میں تاریخ رقم کر دی، جب اس نے اپنی پہلی آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ ٹرافی جیت لی۔ جیو ہاٹ اسٹار نے ناظرین کی ریکارڈ توڑ تعداد کے ساتھ وابستگی اور رسائی کے نئے معیار قائم کیے، جو ہندوستان میں خواتین کے کھیل اور کرکٹ نشریات کے ایک نئے دور کا آغاز ظاہر کرتے ہیں، جہاں ویمنز کرکٹ اب فخر کے ساتھ کھیل کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
۴؍سال میں ایک بار ہونے والے اس شاندار مقابلے کے فائنل میچ نے جیو ہاٹ اسٹار پر ۱۸۵؍ ملین صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا، جو آئی سی سی مردوں کے  ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء کے فائنل کے ناظرین کے برابر تھا۔ مجموعی طور پر، اس ٹورنامنٹ نے۴۴۶؍ ملین کی ریکارڈ رسائی حاصل کی، جو خواتین کرکٹ کے لیے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے - پچھلے تین آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے مجموعے سے بھی زیادہ۔ یہ ہندوستان میں خواتین کرکٹ کے تئیں  بڑھتے مداحوں کے لیے ایک غیر معمولی سنگ میل ہے۔
ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میچ نے ۲۱؍ملین ناظرین کی بلند ترین شرح حاصل کی، جب ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بنی۔ ایک اور ریکارڈ بناتے ہوئے،۲ء۹؍ کروڑ ناظرین نے کنیکٹڈ ٹی وی (سی ٹی وی) پر اس تاریخی مقابلے کو دیکھا، جو آئی سی سی مین ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء فائنل اور آئی سی سی مین کرکٹ ورلڈ کپ۲۰۲۳ءفائنل کے ٹی وی ناظرین کی تعداد کے برابر ہے۔ یہ اضافہ ناظرین کی عادات میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے اور پورے  ہندوستان میں ڈیجیٹل اور بڑی اسکرین پر کھیل دیکھنے کے بڑھتے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میسی انگولا کے خلاف دوستانہ میچ میں ارجنٹائنا کی قیادت کریں گے

جیو ہاٹ اسٹار کے سی ای او (اسپورٹس) ایشان چٹرجی نے کہا کہ ’’آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا  ۲۰۲۵ء نے ہندوستان میں ویمن کرکٹ کے تئیں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ثابت کیا ہے۔ کرکٹ کے شاندار معیار اور خاص طور پر ہندوستانی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی نے ریکارڈ توڑ ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ بڑے اور پُرجوش مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ خواتین کرکٹ کے لیے ایک تاریخی تبدیلی کی علامت ہے   اب اسے صرف دیکھا نہیں جا رہا، بلکہ لاکھوں لوگ اس کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ شائقین، کھلاڑیوں اور برانڈز کی نئی نسل کو اس کھیل کے پیچھے متحد ہونے کی ترغیب دے رہا ہے۔ یہ کامیابی آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی دور اندیشی، کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، مداحوں کے غیر متزلزل جذبے اور ویمن کرکٹ کو آگے بڑھانے والے برانڈز کی اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK