Inquilab Logo

جنرل موٹرز کی کانسپٹ آٹومیٹک کار جو پرواز بھی کرے گی

Updated: January 16, 2021, 1:20 PM IST | Agency

امریکہ کے لاس ویگاس میں منعقدہ ’کنزیومر الیکٹرانک شو۲۰۲۱ء‘ میں امریکی آٹو موبائل کمپنی ’جنرل موٹرس‘ نے ایک انوکھی کانسپٹ کار کی رونمائی کی ہے ۔

Flying Car - Pic : INN
فلائنگ کار ۔ تصویر : آئی این این

 امریکہ کے لاس ویگاس میں منعقدہ ’کنزیومر الیکٹرانک شو۲۰۲۱ء‘ میں امریکی آٹو موبائل کمپنی ’جنرل موٹرس‘ نے ایک انوکھی کانسپٹ کار کی رونمائی کی ہے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی ایک نشست والی  یہ کیڈیلاک کار نہ صرف خود کار طریقے سے چلے گی بلکہ بوقت ضرورت اڑن کار بھی بن جاتی ہے۔  فی الحال اس کار کا تصوراتی ماڈل پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی یہ کار حقیقت بنے گی۔ 
 امریکی آٹوموبائل کمپنی نے  سی ای ایس ۲۰۲۱ء کے دوران اس کانسپٹ کار کو پیش کیا  ہے  اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ کار سڑک پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ کسی ہیلی کاپٹر کی طرح  اڑسکتی ہے۔جنرل موٹرس کے مطابق یہ کانسپٹ کار مستقبل کے  ٹرانسپورٹیشن نظام کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔
خودکار طریقے سے چلنے اور اڑنے والی اس کار میں  صرف ایک مسافر کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس کار کو تکنیکی طور پر ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (وی ٹی او ایل) ڈرون کہا گیا ہے جو ۵۵؍ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ مکمل طور پر خودکار اور الیکٹرک گاڑی ہے۔ اس میں ۹۰؍ کلوواٹ موٹر، جی ایم لیتھیم بیٹری پیک اور الٹرا لائٹ ویٹ باڈی۴؍ روٹرز کے ساتھ ہے۔ یہ اڑن کیڈیلاک کی جھلک ایک ویڈیو کے ذریعے سی ای ایس میں پیش کی گئی تھی۔ 
 جنرل موٹرس کے ذریعہ جاری کردہ تعارفی ویڈیو میں  اسے شہروں میں فضائی سفر کرنے والی کیڈیلاک گاڑی قرار دیاگیا ہے۔ جنرل منیجر کے ڈیزائن چیف مائیک سیمکو نے کہا کہ یہ ڈرون جی ایم کے مستقبل کے ویژن کی کنجی ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ کیڈیلاک ڈرون بہت جلد آرہا ہے، جس میں سلائیڈنگ ڈورز اور ایک پینارومک گلاس روف دی گئی ہے۔ گاڑی کے اندر کا کیبن لاؤنج جیسی نشست کے ساتھ ہے، جس میں بائیومیٹرک سنسرز، وائس کنٹرول اور دیگر ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK