Inquilab Logo

ویڈیو کالنگ کے ذریعے اپنوں سے قریب تر ہو جائیں

Updated: September 07, 2020, 11:29 AM IST | Inquilab Desk

آج کے دور میں زیادہ تر وقت گھر پر ہی گزر رہا ہے۔ گھر سے باہر نہ تو دوستوں اور عزیزوں سے ملاقات کرسکتے ہیں اور نہ ہی کسی کو گھر پر بلا سکتے ہیں۔ کتنا عرصہ بیت گیا اپنوں سے کھل کر ملے ہوئے۔ ان حالات میں ویڈیو کال ہی ایک ذریعہ ہے ان سے بات چیت کرنے کا.....

Video Calling - Pic : INN
ویڈیو کالنگ ۔ تصویر : آئی این این

آج کل ہر فون کال یا ویڈیو چیٹ چند منٹ بعد ہی دلچسپی کھو دیتی ہے۔ کیا کرنا ہے، کیا نئی بات ہے؟ اور کیا؟ اگر آپ کی بھی یہی پریشانی ہے، تو آپ کو چند حل بتاتے ہیں، جو آپ کے اپنوں کے ساتھ ویڈیو کالز کو رسمی ہونے سے بچا کر دلچسپ بنا سکتے ہیں۔
 آج کے دور میں زیادہ تر وقت گھر پر ہی گزر رہا ہے۔ گھر سے باہر نہ تو دوستوں اور عزیزوں سے ملاقات کرسکتے ہیں اور نہ ہی کسی کو گھر پر بلا سکتے ہیں۔ کتنا عرصہ بیت گیا اپنوں سے کھل کر ملے ہوئے۔
 ان حالات میں ویڈیو کال ہی ایک ذریعہ ہے ان سے بات چیت کرنے کا۔ اس ورچیوئل ملاقات میں جب چاہیں اور جتنا وقت چاہیں ساتھ گزار سکتے ہیں۔ چلئے، رسمی باتوں سے ہٹ کر، ان ملاقاتوں کو مزیدار بناتے ہیں:
یادیں تازہ کریں
 کئی مرتبہ موبائل یا سوشل میڈیا پر جب پرانی تصویریں ملتی ہوں گی تو دوستوں اور عزیزوں کو دیکھ کر یادیں ضرور تازہ کرتے ہوں گے۔ جب اس کی کمی محسوس تو کر ہی رہی ہوں گی۔ ویڈیو کال پر یہی تصویریں ان کے ساتھ شیئر کرکے یادیں تازہ کرسکتے ہیں۔
 کئی دوستوں کو ساتھ جوڑ کر باتوں ہی باتوں میں پرانے قصے اور کہانیاں یاد کرتے ہوئے ماحول خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اپنے مزیدار قصے بھی ایک دوسرے کو سنا سکتے ہیں۔
دلچسپ سرگرمی
 کئی مرتبہ بڑوں کی بات چیت کے درمیان بچے بوریت محسوس کرتے ہیں یا پھر ان سے بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ ایسے میں باتوں کو دلچسپ بنانے کے لئے لطیفے، کہانیاں سنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بچوں کے کھیل کھیل سکتے ہیں۔
 خاندان کے بچوں کو ایک ساتھ پینٹنگ کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ اگر ہو سکے تو بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس میں حصہ لیں تاکہ ان کے اور بچوں کے درمیان ہچکچاہٹ دور ہوسکے۔
گلے شکوے دور کئے جاسکتے ہیں
 اگر کسی رشتہ دار یا دوست کے ساتھ کسی بات پر کہا سنی ہوگئی ہو یا کسی رشتے دار سے کئی برسوں سے بات چیت بند ہے تو یہ بہترین موقع ہے۔ زیادہ دیر نہ کرتے ہوئے آج ہی انہیں ویڈیو کال کریں۔ سب سے پہلے ان سے معافی مانگیں اور انہیں منانے کی کوشش کریں۔ پہلے پرانی بات کو یاد نہ کیجئے، بلکہ نئے سرے سے شروعات کیجئے۔ ان کا حال چال معلوم کیجئے۔ ان سے کہیں کہ آپ ان کو بہت یاد کر رہے تھے۔ ان سے درخواست کریں کہ پرانی باتوں کو بھول جائیں اور نئی شروعات کریں۔ زندگی و موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اس لئے پرانے گلے شکوے بھول جائیں۔ اگر آپ کا جذبہ نیک ہے تو یقیناً وہ آپ کو معاف کر دیں گے اور بخوشی آپ کو اپنا لیں گے۔
ورچوئل پارٹی
 زوم اور ویب نیئر وغیرہ پر بیک وقت کئی لوگ ویڈیو کالنگ کے ذریعے جوڑ سکتے ہیں۔ اس آسانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ ’ورچوئل پارٹی‘ کا انعقاد کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ کس دن یہ پارٹی رکھنا چاہتی ہیں، وہ طے کریں۔ دوسرا اہم سوال کہ اس میں کون کون شامل ہوگا۔ ایک فہرست تیار کرلیں اور ان سب کو پہلے سے اطلاع کردیں۔ انہیں دن اور وقت بتا دیں تاکہ وہ اپنی تیار کرسکیں۔ عام پارٹی میں جس طرح کی تیاری ہوتی ہے ویسا ہی انتظام کریں۔ طے شدہ دن اور وقت پر سب ایک ساتھ جوڑ جائیں اور پارٹی کا لطف اٹھائیں۔
ایک دوسرے سے سیکھیں
 اگر عزیز اور دوست کسی کام میں اچھے ہیں ان میں کوئی ہنر ہیں تو دور رہ کر بھی ان سے سیکھ سکتے ہیں۔ ویڈیو کال پر ان سے بات چیت کے ساتھ ساتھ اب کا ہنر بھی سیکھ سکتے ہیں۔ آپ کے پاس جو ہنر ہے، آپ انہیں سکھا سکتے ہیں۔
 اگر دوست کسی زبان پر اچھی پکڑ رکھتے ہیں تو باتوں باتوں میں وہ بھی سیکھ سکتے ہیں۔ اس سے ویڈیو کال دلچسپ بن جائے گا، کچھ نیا سیکھ پائیں گے اور بات چیت میں بوریت محسوس نہیں ہوگی۔ اگر دوستوں کے ساتھ یوگا، لرننگ یا ٹیوشن کلاس ساتھ جاتے تھے تو ویڈیو کاپر باتیں کرتے کرتے ان کا اعادہ بھی ساتھ ساتھ کرسکتے ہیں۔
کھانے پر ساتھ بیٹھیں
 ویڈیو کال کے ذریعے دور رہ رہے رشتہ داروں یا عزیزوں کے ساتھ کھانا کھانے کا پلان بنا سکتے ہیں۔ دونوں خاندان کھانے کا وقت طے کرلیں کہ کس وقت ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ دونوں کھانے کا ایک ہی جیسے پکوان بھی طے کرسکتے ہیں۔ اس سے کھانا کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔
 اپنے اپنے گھر سے ویڈیو کال سے جوڑ کر کھانے کے ساتھ باتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ بچوں کو بھی اچھا محسوس ہوگا۔ دھیان رہے، اس کے لئے آپ کو موبائل یا لیپ ٹاپ دور سیٹ کرنا ہوگا تاکہ کھانا میں سہولت رہے اور ہاں، زیادہ توجہ کھانے پر ہو، بات چیت پر کم۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK