Inquilab Logo

گوگل نے پکسل۴؍ اے متعارف کرادیا

Updated: August 05, 2020, 11:08 AM IST | Agency

گوگل نے اپنا نیا اسمارٹ فون پکسل۴؍اےمتعارف کرادیا ہے۔ یہ فون پکسل۴؍ فلیگ شپ فون کا سستا ماڈل ہے جو۳؍ مختلف ویرئنٹ میں پیش کیا گیا۔پکسل ۴؍اے کا ایک۴؍ جی ورژن ہے جبکہ بقیہ ۲؍میں۵؍ جی سپورٹ دیا گیا ہے۔

Google Pixal 4a - Pic : INN
گوگل پکسل ۴ اے ۔ تصویر : آئی این این

گوگل  نے اپنا  نیا اسمارٹ فون پکسل۴؍اےمتعارف کرادیا ہے۔ یہ فون پکسل۴؍ فلیگ شپ فون کا  سستا ماڈل ہے جو۳؍ مختلف ویرئنٹ میں پیش کیا گیا۔پکسل ۴؍اے کا ایک۴؍ جی ورژن  ہے جبکہ بقیہ ۲؍میں۵؍ جی سپورٹ دیا گیا ہے۔ اس فون میں نئے فیچرز کے ساتھ ڈیزائن کو بھی کسی حد تک بدلا گیا ہے۔معلوم ہوکہ پکسل فونز کو بہترین کیمرےکی وجہ سے جانا جاتا ہے اور پکسل۴؍ اے بھی اس حوالے سے کسی سے کم نہیں ہے بلکہ فرنٹ اور بیک پر سنگل کیمروں کے باوجود فلیگ شپ فونز کو ٹکر دے سکتا ہے۔اس فون میں بیک پر۱۲ء۲؍ میگا پکسل کیمرا ڈوئل پکسل ٹیکنالوجی، ایچ ڈی آر سپورٹ اور او آئی ایس کے ساتھ دیا گیا۔اس کیمرے میں پورٹریٹ موڈ، ٹاپ شاٹ، نائٹ سائٹ  اور ویڈیو اسٹیبلائزیشن جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔فون کے فرنٹ پر۸؍ میگا پکسل وائیڈ اینگل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے۔ فون میں۵ء۸؍ انچ ایف ایچ ڈی پلس ریزولیوشن او ایل ای ڈی اسکرین ایچ ڈی آر پلس سپورٹ کے ساتھ ہے۔ پکسل۴؍ اے میں اسنیپ ڈریگن۷۳۰؍ جی پروسیسر دیا گیا ہے جبکہ جی بی ریم اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے اور ای سم سپورٹ بھی موجود ہے۔فون میں۳۱۴۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۱۸؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ٹائٹن ایم سیکوریٹی و فزیکل فنگرپرنٹ سینسر بیک پر موجود ہے۔اسٹیریو اسپیکرز، ویڈیوز کیلئے  لائیو کیپشن،۳؍ سال تک آپریٹنگ سسٹم فوری اپ ڈیٹ اور گوگل اسسٹنٹ سے آڈیو ریکارڈنگ جیسے فیچرز بھی فون کا حصہ ہیں۔اس فون کی قیمت۳۹۹؍ ڈالر رکھی گئی ہے اور ابتدا میں اسے امریکہ اوربرطانیہ میں فروخت کیلئے  پیش کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK