Inquilab Logo

گوگل فوٹوز کی اسٹوریج سروس پرآئندہ سال سےچارج لیا جائے گا

Updated: November 16, 2020, 12:04 PM IST | Agency

گوگل نے اپنی گوگل فوٹوز سروس کے استعمال کرنے والے صارفین کو دھچکا دیا ہے۔ گوگل فوٹوز کی سروس اب تک مفت تھی مگر اب آئندہ سال جون سے اس سروس کیلئے صارفین کو چارج ادا کرنا پڑے گا۔

Google Photos
گوگل فوٹوز

 گوگل نے اپنی گوگل فوٹوز سروس کے استعمال کرنے والے صارفین کو دھچکا دیا ہے۔ گوگل فوٹوز کی سروس اب تک مفت تھی مگر اب  آئندہ سال جون سے اس سروس کیلئے صارفین کو چارج ادا کرنا پڑے گا۔  اس حوالے سے گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جون۲۰۲۱ء سے گوگل فوٹوز کی جانب سے تصاویر کیلئے  مفت اکاؤنٹس کی اسٹوریج پالیسی کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔ اب تک گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والا ڈیٹا کا اسٹوریج مفت ہے مگر اگلے سال سے صارفین کو زیادہ ڈیٹا کے لئے  گوگل ون کو سبسکرائب کرنا پڑے گا۔ ابھی گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ۱۵؍ جی بی آن لائن اسٹوریج جی میل، ڈرائیو وغیرہ کے لئے فراہم کی جاتی ہے، جس میں ای میلز اور فائلز اسٹور ہوتی ہیں۔تاہم یکم جون۲۰۲۱ء سے ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز کے ساتھ ساتھ گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی اسی اسٹوریج کا حصہ بن جائیں گی۔ یہ صارفین کے لئے واقعی بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ ابھی گوگل فوٹوز میں لامحدود تصاویر اور ویڈیوز کو مفت اسٹور کیا جاسکتا ہے (تصاویر۱۶؍ میگا پکسل اور ویڈیوز ایچ ڈی ہونی چاہیے)۔ گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف جی میل، ڈرائیو یا فوٹو کے اکاؤنٹ کو۲؍ سال سے استعمال نہیں کررہا، تو کمپنی کی جانب سے وہاں موجود مواد کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔گوگل کے مطابق اس مفت سروس کو ختم کرنے کا مقصد ہر ایک کو اسٹوریج کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ بڑھتی طلب کو پورا کرنا ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK