Inquilab Logo

نئی کار خریدنے کے متمنی افراد کیلئے  ۶؍ بہترین انٹری لیول متبادل یہ ہیں

Updated: June 20, 2020, 4:17 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

ایسے بہت سے لوگ ہیں  جو ایک عرصے سے نئی کارخریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں  لیکن لاک ڈاؤن کے سبب وہ اپنے منصوبہ کو عملی جامہ نہیں  پہناسکے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ایسے بہت سے لوگ ہیں  جو ایک عرصے سے نئی کارخریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں  لیکن لاک ڈاؤن کے سبب وہ اپنے منصوبہ کو عملی جامہ نہیں  پہناسکے۔ ایسے ہی حضرات کی رہنمائی کیلئے آج ہم کچھ اہم کاروں کا ذکر اس مضمون میں  کریں گے۔ لہٰذا وہ صاحبان جو جو نئی کار خریدنا چاہتے ہیں  ، بالخصوص کفایتی داموں والی کار تو جان لیجئے کہ اس حوالے سے مارکیٹ میں بہت ساری انٹری لیول کاریں  موجود ہیں ۔ اس ضمن ہم کچھ ایسی ہی کاروں کے متعلق بتارہے ہیں  جو زیادہ فیچرس سے لیس ہیں اور قیمت بھی ان کی واجبی معلوم ہوتی ہے ۔ 
ماروتی سوزوکی ایس پریسو
ماروتی سوزوکی نے اپنی انٹری لیول مائیکرو ایس یو وی ’ایس پریسو‘ کو گزشتہ سال اکتوبر میں  پیش کیا تھا۔ اس کا مقابلہ رینو کویڈ سے ہے۔ وہیں اس میں ۵؍ فٹ کےقدوالے افراد کیلئے شاندار لیگ اسپیس ملتا ہے۔ اس کا اسپورٹی ڈیزائن، پیپی انجن، ۲۱۔۲۲؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج اور ۳ء۶۹؍ لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت اس کی خصوصیات (یو ایس پی ) ہیں ۔ وہیں  اس میں ڈوئل ایئر بیگز، ای بی ایس ، ای بی ڈی جیسے سیفٹی فیچرس بھی ملتے ہیں ۔ انٹری لیول ٹرم کی ایکس شوروم قیمت ۳ء۷۱؍لاکھ روپے اور ٹاپ ویریئنٹ کی ایکس شو روم قیمت ۴ء۹۹؍ لاکھ روپے ہے ۔ یہ کار ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو کنکٹی ویٹی اور ڈیجیٹل اسپیڈومیٹر کے ساتھ ۷؍انچ کے اسمارٹ پلے اسٹوڈیو ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جیسے فیچرس کے ساتھ دستیاب ہے ۔ 
ماروتی سوزوکی ویگن آر
 ماروتی نے پچھلے سال ہی اس کار کا نیکسٹ جنریشن ماڈل لانچ کیا تھا۔ پرانی پیڑھی کی ویگن آر کے بارے میں  بات کریں تو یہ لاکھوں  لوگوں  کی پسند رہی ہے ۔ ایک وقت تھا جب سڑک پر چلنے والی ہر تیسری گاڑی ویگن آر ہوتی تھی ۔ اس کا بھروسے مند انجن، کشادگی، شاندار ڈیش بورڈ اور اسمارٹ پلے انفوٹینمنٹ سسٹم، اے ایم ٹی، ۲۱ء۷۹؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج اور اسٹیئرنگ ماؤنٹیڈ کنٹرول اس کی خاصیت ہے ۔ وہیں اس میں  جدید سیفٹی فیچرس بھی ملتے ہیں ۔ پہلی بار گاڑی خریدنےو الوں کیلئے یہ بہترین انتخاب ہے۔ ویگن آر کی شروعاتی ایکس شوروم قیمت ۴ء۴۵؍لاکھ روپےسے۵ء۹۴؍ لاکھ روپے تک ہے ۔ 
رینو کویڈ
 رینو کویڈپہلی کار کے طور پر آپ کو قطعی مایوس نہیں کرے گی۔ حال ہی میں کویڈ کا فیس لفٹ ماڈل لانچ کیا گیا ہے ۔ فرنٹ پروفائل اس کار کا بقیہ انٹری لیول کاروں سے زیادہ ہے۔ وہیں  اس کی ڈرائیو کوالیٹی زبردست ہے ۔ اس کا ایکسٹیریئر اور انٹیریئر شاندا رہے ،اب اس میں بی ایس ۶؍ کمپلائنٹ انجن اور آپشنل اے ایم ٹی ملتا ہے ۔ اس کے علاوہ ۸؍ انچ انفوٹینمنٹ سسٹم اور اسمارٹ فون کنکٹی ویٹی کا فیچر ملتا ہے ۔ کویڈ ۲؍ انجن کے متبادل کے ساتھ آتا ہے۔ ۵۴؍ ایچ پی پاور والے ۰ء۸؍ لیتر اور ۶۸؍ ایچ پی پاور اور ۱ء۰؍ لیٹر پیٹرول انجن۔ یہ کار ایک لیٹر انجن اے ایم ٹی گیئر باکس کے ساتھ ۲۲ء۵؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دیتی ہے۔ وہیں  ۰ء۸؍ لیٹر انجن کا مائیلیج ۲۲ء۳؍ کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ جبکہ مینوئل گیئر باکس کے ساتھ ایک لیٹر انجن ۲۱ء۷؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج ملتا ہے ۔ فیچرس کی بات کریں تو اس کار میں ایئر بیگز، ریئر پارکنگ سینسر، ۷؍ انجن ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، اینڈرائیڈ آٹو ، ایپل کارپلےسمیت کئی فیچر ملتے ہیں ۔ رینو کویڈ کی قیمت ۲ء۹۲؍لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے ۔ اس کے ایس ٹی ڈی ۰ء۸، آر ایکس ای ۰ء۸؍اور آر ایکس ایل ۰ء۸؍ ٹرم کی ایکس شوروم قیمت (دہلی) ۲ء۹۲، ۳ء۶۲؍ اور ۳ء۹۲؍لاکھ روپے ہے ۔ 
ہیونڈائی گرینڈ آئی ٹین 
ہیونڈائی نے ۲۰۱۳ء میں اس کار کو لانچ کیا تھا۔ جب یہ پیش کی گئی تھی تب ملک میں   ہیچ بیک سیگمنٹ میں کچھ ہی کاریں  تھیں اور اسے لوگوں نے خاصا پسند کیا تھا۔ بعد میں   ہیونڈائی نے اس کا اَپ ڈیٹیڈ ورژن ’آئی ٹین نیوس‘ لانچ کیا تھا۔ اسے بازار میں اچھا رسپانس ملا۔ فرسٹ ٹائم بائرس یعنی پہلی بار کار خریدنے والوں  کیلئے یہ بہترین متبادل ہے۔ اس کی خصوصیات پر نظر ڈالیں  تو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں  اسٹیئرنگ ماؤنٹیڈ کنٹرول والا انفوٹینمنٹ سسٹم آتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں  جدید سیفٹی فیچرس ای بی ڈی، ایئر بیگز اور سینٹرلی ماؤنٹیڈ فیول بھی موجودہے۔ 
ٹاٹا نیکسن
 ٹاٹا اپنی اس سب کامپیکٹ ایس یو وی کو ’ووکل فار لوکل‘ بتاکر مشتہر کررہی ہے۔ یہ پہلی کار تھی جسے گلوبل این سی اے پی کریش ٹیسٹ میں ۵؍ اسٹار ریٹنگ ملی تھی ۔ اس میں  ۱ء۲؍لیٹر کا ۳؍سلنڈر ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن ملتا ہے ، جو ۱۱۸ء۳؍ ایچ پی کی پاور اور ۱۷۰؍ این ایم کا ٹورک دیتا ہے۔ وہیں  ۱ء۳؍لیٹر ڈیزل انجن ۱۰۸؍ ایچ پی کی پاور ۲۶۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ یہ انجن ۵؍ اسپیڈ مینوئل اور ۳؍اے ایم ٹی گیئر باکس کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں  ای ایس پی ، رول اوور مٹییگیشن، ہِل ہولڈ کنٹرول، اے بی ایس۔ ای بی ڈی، رین سینسنگ وائپرس، آٹو ہیڈلیمپس، کروز کنٹرول ، الیکٹرک سن روف، ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ کیساتھ انفوٹینمنٹ سسٹم ملتا ہے۔
 مہندرا ایکس یو وی تھری ہنڈریڈ
 مہندرا نے اس ایس یو وی کو پچھلے سال فروری میں لانچ کیا تھا۔ یہ کار کو گلوبل این سی اے پی کریش ٹیسٹ میں ۵؍ اسٹار ریٹنگ حاصل کرنےو الی مہندرا کی پہلی کار ہے اور ملک کی دوسری ایس یو وی ہے ۔ یہ ایس یو وی ۱ء۲؍ لیٹر ٹربو پیٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے جو ۱۰۸؍ ایچ پی کی پاور ۲۰۰؍ این ایم کا ٹورک دیتی ہے۔ اس کا ۱ء۵؍ لیٹر ڈیزل انجن ۱۱۵؍ ایچ پی کی پاور ۲۰۰؍ این ایم کا ٹورک دیتا ہے۔ اس میں ۷؍ ایئر بیگز ، آل فو ر ڈسک بریک، فرنٹ پارکنگ سینسر، ہیٹیڈ او آر وی ایم، ای بی ایس کے ساتھ ای بی ڈی، ڈوئل زون اے سی، اسمارٹ اسٹیئرنگ سسٹم جیسے فیچر ملتے ہیں ۔ اس کی ایکس شو روم قیمت ۸ء۳؍ لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK