Inquilab Logo

باؤنس انفنٹی ای ون لانچ، فیچرس اور قیمت یہ ہے

Updated: December 04, 2021, 2:14 PM IST | Agency

ہندوستانی اسمارٹ موبیلٹی سولیوشن کمپنی باؤنس نے اپنا نیا الیکٹرک اسکوٹر ’انفنٹی ای ون‘ جمعرات کو لانچ کردیا ہے۔

 Bounce Infinity E1 launch.Picture:INN
باؤنس انفنٹی ای ون لانچ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی اسمارٹ موبیلٹی سولیوشن کمپنی باؤنس نے اپنا نیا الیکٹرک اسکوٹر ’انفنٹی ای ون‘ جمعرات کو لانچ کردیا ہے۔ اس اسکوٹر کی پری بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے اور مارچ ۲۰۲۲ء تک اس کی دستیابی ہوگی ۔ یہ نیا الیکٹرک اسکوٹر ۵؍ پرکشش رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اسکوٹر کی سیٹ کے نیچے ۱۲؍لیٹر کی ڈِکی دی گئی ہے جس میں ہیلمٹ اور چھوٹا موٹا ضروری سامان رکھا جاتا ہے۔ اسکوٹرمیں ہائی اینڈ پروجیکٹر ہیڈلائٹس دئیے جائیں گے۔ یہ اسکوٹر ۴؍سے ۵؍ گھنٹے میں مکمل چارج ہوجائے گااور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار ۶۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ ۸؍سیکنڈ میں صفر سے ۴۰؍ کلومیٹر کی رفتار پر دوڑنے کا اہل ہے۔ ایک بار مکمل چارج ہونے پر اس کی ڈرائیونگ رینج۸۵؍ کلومیٹر ہے۔  اس کی قیمت ۶۸؍ہزار ۹۹۹؍روپے(دہلی ایکس شوروم) ہے۔ جبکہ بیٹری اے اے سروس اسکوٹر کی قیمت ۴۵؍ ہزار ۹۹؍ روپے (دہلی ایکس شوروم) ہے۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK