• Mon, 14 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی سی سی نے انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا

Updated: September 14, 2026, 10:52 PM IST | London

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ آئی سی سی نے تیسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت سے ۱۱ ؍اوورز کم کرانے پر پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے ۱۱ ؍قیمتی پوائنٹس بھی کاٹ لئے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد ٹیم پر سلو اوورریٹ پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو بڑی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ۵۰؍فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:شیفالی ورما اور مندھانا کی سری لنکا کیخلاف ہاف سنچریاں

جرمانے کے باعث پاکستان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے قیمتی پوائنٹس بھی کھو دیئےہیں، پاکستان ٹیم کے ۱۱؍ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے ہیں، ڈبلیو ٹی سی میں پاکستان کے۵؍ پوائنٹس رہ گئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹارگٹ ٹائم میں ۱۱؍ اوورز کم کئے، جس پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ کپتان پاکستان ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم نے غلطی تسلیم کی اور سزا کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK